کرپشن کے خاتمے کے بلند وبانگ دعوؤں کے باوجود صوبائی وزراء کرپشن میں ملوث ہیں

کرپشن کے خاتمے کے بلند وبانگ دعوؤں کے باوجود صوبائی وزراء کرپشن میں ملوث ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 پبی (نما ئندہ پاکستان) اے این پی کے مر کزی جنرل سیکر ٹری میان افتحار حسین نے کہا ہے کہ ہم بلا امتیاز ہر کسی کا احتساب کر نے کی بھر پور حما یت کر تے ہیں مو جودہ صو با ئی حکو مت نے خود اپنا احتساب کمیشن بنا یا ان کا چیئر مین خود تعنیات کیا لیکن جب اس نے حکو متی ارکان اور وزرا ء پر ہاتھ ڈالنا چا ہا تو صو با ئی حکو مت نے ان کو بر طرف کر دیا مو جود حکو مت خود کہتا ہے کہ ان کے وزراء کرپشن میں ملو ث ہے میاں راشد شہید کی بر سی منا نے کے لئے نشتر ہال نہ دینا شہداء کے خون سے غداری کے مترادف ہے اس قبل شہید بشیر بلور کی بر سی کے لئے بھی دینے سے انکار کیا تھا ان شہداء نے اس مٹی کی حفا ظت کے لئے جا نوں کی قر با نیاں دی ہے انصاف کے دعویداروں کے انصاف کا یہ حال ہے پی ٹی آئی کی حکو مت میں تمام سر کاری محکمے تباہ ہو رہے ہیں ہم انتقا می کاروا ئی کے با و جود جمہور یت کو مضبوط دیکھنا چا ہتے ہیں ان خیا لات کا اظہار انہوں نے ڈاگ بہسود میں پار ٹی تنظیم کی جا نب سے عید ملن پار ٹی دینے کی تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا اس موقع پر اے این پی ضلع نو شہرہ کے صدر ملک جمعہ خان جنرل سیکر ٹری خو شحال خان اے این پی تپہ ڈاگ بہسود کے صدر شارق خان جنرل سیکر ٹری شفقت اللہ برانچ صدور ریا ض خان ،امجد خان اے این پی کے سابق ضلعی امیدوار اسرار علی عبدالستار خان شہزاد گل ایڈو کیٹ بھی مو جود تھے میاں افتحار حسین نے کہا کہ ٹی او آر کا اجلاس 19 جو لا ئی کو ہو گا جس میں ہم شر کت کر ینگے پی پی پی اورپی ٹی آئی الیکشن کمیشن گئے لیکن اس پر ہم سے مشورہ نہیں کیا ہم چا ہتے ہیں کہ حکو مت اور اپو زیشن ٹی او آر پر متفق ہو جا ئے اے این پی اپو زیشن کے ساتھ کھڑی ہے ہم جمہور یت کی مفاد پر بات کر ینگے فوج اور دیگر اداروں نے ملک کے لئے بڑی قر با نیاں دی جنرل راحیل شر یف نے اعلان کہ میں ریٹار منٹ لو نگا تو اس سے فوج کی عزت میں مزید اضا فہ ہوا انہوں نے کہا کہ صو با ئی حکو مت کے وزراء کرپشن میں لگے ہو ئے ہیں خیبر بنک کے ایم ڈی نے اخبارات کے زر یعے قوم کو آگاہ کیا کہ صو با ئی وزیر خز انہ بنک کے پیسوں پر جلسے کر رہے نو کر یاں اپنے بندوں میں تقسیم کئے اس کے با وجود بھی ان پر صو با ئی حکو مت کی خا مو شی سمجھ سے با لا تر ہے انہوں نے کہا کہ پو لیس اصلا حات ہم نے اپنے دور حکو مت میں کی ہے مو جود ہ حکو مت نے تو محکموں کو تباہ کر دیا پی ٹی آئی کے کر تا درتا نے ہر محکمہ میں کنسلٹنٹ رکھے وہ محکمے ان کے حوا لہ کئے یہ خود کچھ بھی نہیں کر سکتے انہوں نے عبدالستار اید ھی کو زبر دست الفاظ میں خراج تحسین پیش کی اور کہا کہ عبدالستاد ایدھی کو زند گی مین بہت سے ایوارڈ ملے تھے لیکن مر حوم نے خود کہا تھا ان میں سب سے قیمتی ایوارڈ باچا خان کا تھا کیو نکہ جو کام با چان خان کر تا تھا وہ اب میں کر ر ہا ہوں انہو ں نے انسا نیت کی بڑی خد مت کی انہوں نے کہا کہ 26 جو لا ئی کو میر ے شہید بیٹے راشد حسین کی بر سی ہو گی جلد اس کے منا نے کے مقام کا اعلان ہو گا