عثمان خان ایم این اے اور وزیر صحت کی چیف پسکو سے ملاقات

عثمان خان ایم این اے اور وزیر صحت کی چیف پسکو سے ملاقات

  

صوابی( بیورورپورٹ)وزیر صحت شہرام خان ترکئی اور ایم این اے عثمان خان ترکئی کی چیف پیسکو انوارلحق سے ملاقات کی اس موقع پر انہوں نے ضلع صوابی میں جاری لوڈشیڈنگ اور لووولیٹج پر تشویش کا اظہار کر تے ہوئے لوڈشیڈنگ اور لووولیٹج ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھاکہ صوابی کے عوام بل کی ادائیگی اپنا فرض سمجھتے ہیں سو فیصد عوام بل ادا کر تے ہیں ا ور صوابی میں بجلی چوری کے واقعات بھی بہت کم ہیں تو ہم واپڈا احکام سے پرزور مطالبہ کر تے ہیں کہ صوابی میں لوڈشیڈنگ اور لووولیٹج ختم کی جا ئے کیونکہ عوام کو موسم گرما میں بہت زیادہ مشکلات کا سامنا ہے اس لیے بجلی کی لوڈشیڈنگ اور لووولیٹج ختم کی جا ئے انھوں نے کہا کہ بجلی پر جاری پروجیکٹ پر بھی کام تیز کیا جائے ۔ اس موقع پر ایم این اے عثمان خان ترکئی نے کہا بجلی کے پروجیکٹ پر فنڈز مہیا کیے جائے۔ تاکہ بجلی کے پروجیکٹ میں فنڈز کی کمی رکاوٹ نہ بنے ہم عوامی لیڈر ہیں عوام کی مشکلا ت کو نہیں بھول سکتے واپڈا احکام عوام کے ساتھ خصو صی تعاون کریں اس موقع پر چیف پیسکو انوالحق نے یقین دہانی کروائی کہ عوام کی مشکلات کے ازالے کے لیے بھرپور تعاون کیا جا ئے گا #

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -