پنجاب بار کونسل کے زیر اہتمام نئے و کلا ء کو لائسنس جاری کرنے کیلئے52واں ا نٹری ٹیسٹ 12خواتین سمیت130 امیدوار شریک ہوئے

پنجاب بار کونسل کے زیر اہتمام نئے و کلا ء کو لائسنس جاری کرنے کیلئے52واں ا ...

  

ملتان(خبرنگارخصوصی)پنجاب بارکونسل کے زیر اہتمام نئے وکلاء کو لائسنس کے اجراء کیلئے52واں انٹری ٹیسٹ گزشتہ روز ہوا ۔ جس میں 12خواتین سمیت 130 امیدواروں نے شرکت کی ٹیسٹ جنوبی پنجاب کے 4 گروپ آف ڈسٹرکٹس سمیت صوبہ بھر کے 8گروپ آف ڈسٹرکٹس میں ہوا۔(بقیہ نمبر22صفحہ12پر )

ملتان گروپ آف ڈسٹرکٹس کیلئے امتحان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ہال میں ہوا ۔ انٹری ٹیسٹ کے ٹوٹل امیدوار 143تھے مگر 13امیدوار غیر حاضر رہے اورملتان وہاڑی اورخانیوال کے اضلاع سے12 خواتین سمیت130امیدواروں نے شرکت کی ۔ امتحانی کمیٹی کے چیئرمین چوہدری داؤد احمد وینس اورممبران سید انتظار مہدی شاہ ، ہارون اعجاز اورراؤ رحمان اللہ خان تھے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -