ترک عوام کی جمہوریت کے تحفظ کیلئے قربانی رنگ لائیگی، میاں مقصود احمد

ترک عوام کی جمہوریت کے تحفظ کیلئے قربانی رنگ لائیگی، میاں مقصود احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپورٹر) امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد نے ترکی میں فوجی بغاوت کو ناکام بنانے پر ترک صدر طیب اردوان اور عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے بے مثال قربانیاں پیش کرکے جمہوریت کو مضبوط کیا ہے۔ ترک عوام کی جمہوریت کے تحفظ کے لیے عظیم قربانیاں رنگ لائیں گئیں ۔ کچھ مغربی قوتیں اور امریکہ نہیں چاہتا کہ ترکی اور پاکستان سمیت دوسرے اسلامی ممالک میں(بقیہ نمبر34صفحہ12پر )
اسلام کے نام لیوا برسر اقتدار آئیں اس لیے وہ اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے گھناؤنی سازشوں میں مصروف ہیں۔ ہمیں ان کے خلاف اتحاد کامظاہرہ کرتے ہوئے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بننا ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ ترکی عالم اسلام کا ایک خود مختار اور سرگرم رکن ملک ہے جو ہر مشکل گھڑی میں مسلمانوں کے حقوق پر دنیا میں آواز بلند کرتا آرہا ہے۔ مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم سے لے کر برما میں قتل عام اور کشمیر میں بھارتی جارحیت کے خلاف ترک صدر اور عوام نے ہمیشہ بھر پور ساتھ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ترکی میں ہم فوجی بغاوت کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ سازشوں کو بے نقاب اور بغاوت کرنے میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانا چاہیے۔
میاں مقصود