، لاہور ہائیکورٹ کا فل کورٹ اجلاس آج بھی جاری رہیگا
لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائی کورٹ کا فل کورٹ اجلاس آج 17جولائی تک کے لئے ملتوی کر دیاگیاہے، اجلاس آج دوبارہ 10بجے شروع ہوگا،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹرسید منصور علی شاہ کی سربراہی میں عدالت عالیہ لاہور کے تمام ججز پر مشتمل فل کورٹ اجلاس 5گھنٹے سے زائد جاری رہنے کے بعد آج17جولائی تک کے لئے ملتوی کر دیا گیا ہے۔ اجلاس اتوارکوچھٹی کے روز بھی جاری رہے گا ، فل کورٹ اجلاس کی کارروائی مکمل ہونے بعد فیصلہ سے عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔اجلاس میں عدالت عالیہ کے نئے علاقائی بنچز کے قیام اور ججز کی تعداد 60سے بڑھا کر 100 کرنے کے معاملہ پر تفصیلی غورو خوص کیا جارہا ہے۔فل کورٹ کا یہ اجلاس 15جولائی سے شروع ہوا تھا۔
فل کورٹ