، سابق ججز سے سکیورٹی واپس لئے جانے کیخلاف دائر درخواست کی سماعت 18جولائی کو ہو گی

، سابق ججز سے سکیورٹی واپس لئے جانے کیخلاف دائر درخواست کی سماعت 18جولائی کو ...

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )سابق ججز سے سکیورٹی واپس لئے جانے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت 18جولائی کو ہو گی،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ کیس کی سماعت کریں گے،یہ درخواست قانون دان اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سابق ججز سے سکیورٹی واپس لینے کا اقدام عدالتی معاملات میں مداخلت کے مترادف ہے۔درخواست میں مزیدکہاگیا ہے کہ سابق ججز کے بعض فیصلوں کے باعث ان کی جان کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے بیٹے کے اغواء کے بعد سیاسی،انتظامی عہدیداران کی سکیورٹی بڑھائی جا رہی ہے جبکہ حکومتی نمائندوں کو بلاجواز پروٹوکول فراہم کیا جا رہا ہے مگر سابق ججز سے سکیورٹی واپس لے لی گئی ہے جو حکومتی نااہلی کو ظاہر کرتا ہے۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سابق ججز سے سکیورٹی واپس لئے جانے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت 18جولائی کو کریں گے ۔

سابق ججز

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -