ہمارا کام ملک و قوم کو سنوارنا ہے ، مخالفین مشکلات پیدا کر کت ترقی سے محروم کر رہے ہیں ، امیر مقام

ہمارا کام ملک و قوم کو سنوارنا ہے ، مخالفین مشکلات پیدا کر کت ترقی سے محروم ...

  

 پشاور( پاکستان نیوز) وزیراعظم کے مشیر انجینئرامیرمقام نے خیبرپختونخواکے ایک اورضلع"لکی مروت "میں پاسپورٹ دفترکا باقاعدہ افتتاح کیا۔افتتاح کے بعدایک پروقارتقریب سے خطاب کرتے ہوئے انجینئرامیرمقام نے کہاکہ ہم 2018میں اپنے وعدوں کی تکمیل کیساتھ عوام کے سامنے جائیں گے،PML-Nہمیشہ عوام کی عدالت میں سرخروہوئی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہماراکام ملک وقوم کو سنوارناہے جبکہ مخالفین کاکام مشکلات پیداکرکے ملک کوترقی سے محروم کرناہے،خیبرپختونخواحکومت کی میگاپراجیکٹس کارول بیک ہوناتحریک انصاف کی نااہلی کاواضح ثبوت ہے ،صوبائی حکومت نے عوام کے خون پسینے کاپیسہ ضائع کردیاگیا۔انہوں نے کہاکہ عمران خان صوبے میں اپنے انتخابی وعدوں کوعملی جامہ پہنانے میں مکمل طورپرناکاہوچکے ہیں۔اس موقع پرسابق صوبائی وزیرملک ظفراعظم، PML-Nکے رہنمااخترمنیرخان میناخیل، میاں اخلاق جنرل سیکرٹری کرک،باری خٹک یوتھ ونگ کے صوبائی رہنما،حمیدخان صدربنوں، صوبائی نائب صدر ڈاکٹرصاحب زمان،ڈیرہ اسماعیل خان کے صدرملک ریحان،سمیت دیگر مسلم لیگی رہنمابھی موجودتھے ۔انجینئرامیرمقام نے مسلم لیگی رہنمااخترمنیرخان کے مطالبے پر لکی مروت کیلئے سٹی ون اورسٹی ٹو فیڈرزکا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ اعلان کردہ فیڈرزسے لکی مروت میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ اورکم وولٹیج کامسئلہ مستقل بنیادوں پرختم ہوجائیگا۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف کے وژن کوآگے بڑھاتے ہوئے ترقی کے ثمرات سے ملک حصہ حصہ مستفیدکرائینگے اورمخالفین کوااپنی بہترین کاکردگی سے جواب دینے کاسلسلہ جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہاکہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کی پرزورمذمت کرتے ہیں ہماری ہمدردیاں کشمیری عوام کیساتھ ہیں۔ وزیراعظم کے مشیرنے کہاکہ انڈس ہائے وے کو دورویہ بین الاقوامی طرزپربہترین شاہراہ بنائینگے جوہمیشہ PML-Nکاوطیرہ رہاہے۔ انہوں نے کہاکہ لکی مروت میں مروت یونیورسٹی کے قیام کیلئے اقدامات اٹھائے جائینگے جس سے عوام دیرینہ مطالبہ تکمیل کوپہنچے گا۔ اس موقع پرلکی مروت کے غیورعوام نے وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام اوروفاقی حکومت کاپاسپورٹ دفترکے قیام پرشکریہ اداکیااورآئندہ عام انتخابا ت میں انجینئرامیرمقام کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کاساتھ دینے اوربھاری اکثریت سے کامیاب کرانے کی حامی بھی بھرلی۔

Back to

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -