صوابی ،زیدہ میں ڈکیت گروہ کے 4 ارکان گرفتار ،مسروقہ مال برآمد

صوابی ،زیدہ میں ڈکیت گروہ کے 4 ارکان گرفتار ،مسروقہ مال برآمد

  

صوابی ( بیورورپورٹ) زیدہ پولیس نے ڈکیت گروہ کے چار ارکان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے لاکھوں روپوں کی چھینی گئی مال مسروقہ برآمد کر لیے۔ ملزمان ،جبارسکنہ سلیم خان،دوا خان ساکنہ سوات ،سبحان اللہ سکنہ زروبی ڈکیت گروہ اسلحہ کی نوک پر مختلف حساس شاہراہوں میں لوگوں سے موٹرسائیکلز،رقم،موبائیلزفون چھین رہے تھے،ان کے قبضے سے 6 بکریاں، 3 عدد موٹر سائیکلز، 5عدد موبائیلز سیٹ،ودیگر رقم برآمد ہوئے ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق مختلف شکایات پر ڈی پی او صوابی جاوید اقبال خان نے حساس شاہراہوں پر پولیس کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جس پر علاقہ زیدہ میں گجو خان روڈ پر زیر قیادت ڈی ایس پی صوابی اظہار شاہ خان اورایس ایچ او زیدہ اصغر خان نے ناکہ بندی کر رکھی تھی۔ مخبر خاص اطلاع ملنے پر پولیس نفری سب انسپکٹر نعیم خان ،سب انسپکٹر جاوید اقبال اور سب انسپکٹر اورنگ زیب خان نے فوراً جائے وقوعہ پہنچتے ہی موقع پرڈکیت جبار سکنہ سلیم خان کو گرفتار کر لیا جو ڈکیتی میں ملوث پایا گیا ،دوران انٹاروگیشن انہوں نے مزید دو ڈکیت دوا خان سکنہ سوات اور سبحان اللہ سکنہ زروبی کے نام اگل دئیے ،جس پر ایس ایچ او زیدہ نے بمع سپیشل ٹیم کاروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیے، جن کے قبضے سے 3عدد موٹر سائیکلز جس میں ایک ہنڈا 125،70ccاور ڈیلکس شامل ہے کے علاوہ 6 عدد بکریاں اور5عدد موبائیلز سیٹ و دیگر برآمد ہوئے ،ملزمان کا تعلق مختلف علاقات جات سے ہے جو گروہ کی شکل میں عوام کو مختلف راستوں پر لوٹ رہے تھے ،ڈی پی او صوابی نے ان کے خلاف سختی سے نوٹس لیے ،مزید تفتیش جاری ہے ،جبکہ علاقہ میں عوام کی پُرسکوں ماحول مہیاء ہونے پر ڈی پی او صوابی جاوید اقبال خان ،ڈی ایس پی صوابی اظہار شاہ خان ،اور ایس ایچ او زیدہ اصغر خان و دیگر پولیس کی کارکردگی کو بے حد سراہا اور یقین دلایا کہ اس طرح جرائم کے خلاف پولیس کے ساتھ سین تک ساتھ دیں گے، ڈی ایس پی صوابی اظہار شاہ نے سرکل وائس پولیس آفسران کے ساتھ تفصیلی میٹنگ کرکے ان کی کارکردگی کو سراہا#

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -