مظاہرین کی پلے کارڈز اور بینرز اٹھائے بھارتی مظالم کیخلاف نعرے بازی

مظاہرین کی پلے کارڈز اور بینرز اٹھائے بھارتی مظالم کیخلاف نعرے بازی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نوشہرہ(بیورورپورٹ) پاکستان پیپلزپارٹی نوشہرہ کا مقبوضہ کشمیرمیں کشمیری عوام پر بھارتی جارحیت اور مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ احتجاجی مظاہرین نے بینزر اور پلے کارڈ اٹھارکھے تھے جس پر بھارتی مظالم کے خلاف اور بھارتی مظالم پر پاکستانی حکمرانی کی معنی خیز خاموشی کے خلاف نعرے درج تھے مظاہرین کی قیادت پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سابق صوبائی وزیر لیاقت شباب ، حلقہ پی کے 14کے صدر حاجی اجمل خان، جنرل سیکرٹری سعیداللہ، ملک غلام حضرت، میاں نعمان کاکاخیل ایڈوکیٹ، شوکت زرگر، خیرالبشر، نعیم احمد، پیپلزیوتھ کے رہنما یوسف شباب، ظہورخان کررہے تھے مظاہرین نوشہرہ کے مختلف بازاروں شوبرا چوک سے ہوتے ہوئے نوشہرہ پریس کلب پہنچے جہاں پر مظاہرین نے نواز مودی دوستی تصویر نذرآتش کردی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما لیاقت شباب نے کہا کہ انتہائی قابل افسوس امر ہے کہ آج کشمیری عوام پر بھارتی مظالم کے خلاف پوری دنیا اور امت مسلمہ سمیت اقوام متحدہ نے بھی خاموشی اختیار کررکھی ہے کیا آج دنیا میں انسانی حقوق کی علمبردار اقوام متحدہ اور پاکستانی سول سوسائٹی کو کشمیری عوام کا قتل عام نظرنہیں آرہا کشمیریوں پر بھارتی مظالم سے دو ایٹمی قوتوں کے مابین تصادم کا خطرہ ہے کیونکہ اگر مسئلہ کشمیر حل نہ ہوا تو اس خطے میں امن کا توازن بگڑ جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان حکمران کشمیری عوام پر بھارتی مظالم کے خلاف ایک مذمتی بیان تک نہیں دے رہے بلکہ ہمارے حکمران ہندوستان کے ساتھ دوستی نبانے اور دعوتوں کے مزے اڑا کر کشمیری عوام کے مفادات کی بجائے اپنے ہی مفادات کو ترجیح دے رہے ہیں جو کہ موجودہ پاکستانی حکمرانوں کیلئے قابل شرم امرہے۔