صوابی ،گھریلو تنازعہ پر فائرنگ ،راہگیر جاں بحق ،3 زخمی

صوابی ،گھریلو تنازعہ پر فائرنگ ،راہگیر جاں بحق ،3 زخمی

  

صوابی( بیورورپورٹ)شیخ جانہ ضلع صوابی میں گھریلو نا چاقی ماموں بھانجے کے مابین فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک راہ گیر جاں بحق جب کہ ماموں ایک راہ گیر بچی سمیت تین افراد زخمی ہو گئے زوجہ منہاج احمد نے تھانہ کالو خان میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ وقاص اور ورید کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہو رہا تھا کہ اس دوران اس کا راہ گیر بیٹا محمد زید گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا جب کہ فائرنگ سے عامر خان ولد مائد خان ، عزیز ولد ورید اور پانچ سالہ بچی فضا دختر امیر زادہ زخمی ہو گئی وجہ عناد گھریلو نا چاقی بیان کی ہے ملزمان آپس میں ماموں بھانجے ہے کالو خان پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے#

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -