، ہر ی پور ،گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے 1 جاں بحق ،4 زخمی

، ہر ی پور ،گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے 1 جاں بحق ،4 زخمی

  

ہری پور(نامہ نگار )پکشاہی سے ہری پو رآنیوالی گاڑیٹائی راڈ کھل جانے کے باعث گہر ی کھائی میں جا گر ی ایک شخص جاں بحق 4زخمی ،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ،تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز بد قسمت جیپ مسافر کو لیکر اپر خانپور کے علاقہ پکشاہی سے ہری پور آرہی تھی کہ تھانہ ناڑ ہ کی حدود میں ٹائی راڈ کھل جا نے کے باعث گہری کھا ئی میں جا گر ی جس کے نتیجہ گاڑی میں سوار 5افراد زخمی ہو گئے جن میں سے ایک جمیل نامی نوجوان زخموں کی تا ب نہ لا تے ہو ئے چل بسا جبکہ چار دیگر زخمیوں کو فو ری طور پر PIMSاسلام آباد منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -