ہر ی پور میں درجنوں مواضعات کے باشندوں کا احتجاجی مظاہرہ

ہر ی پور میں درجنوں مواضعات کے باشندوں کا احتجاجی مظاہرہ

  

ہری پور(نامہ نگار )واپڈا کی جانب سے ظالمانہ لوڈشیڈنگ اور بائیاں احمد علی خان فیڈر میں ٹیکنیکل طور پر ردوبدل کرنے پر یونین کونسل سرائے نعمت خان کے سابق ناظم ملک محمد یونس کی قیادت میں درجنوں مواضعات کے عوام کا احتجاج جی ٹی روڈ بند ڈپٹی کمشنر کی عدم موجودگی میں اے سی ہری پور کو اپنے تحفظات سے آگاہ کر دیا ندی دوڑ پار کی یونین کونسلز کی عوام بھی پاکستان کا حصہ ہیں اور ان کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کیا جائے کسی مخصوص علاقے کو نوازنے کے لیے دوسرے کو سہولیات سے محروم کرنا زیادتی ہے اور ہمارا مطالبہ ہے تمام مواضعات کے ساتھ برابری کا سلوک کیا جائے گذشتہ روز دوڑ پار کی یونین کونسلز سرائے نعمت خان پنڈہاشم خان مانکرائے اور جٹی پنڈ کی عوام نے سابق ناظم ملک محمد یونس اعوان کی قیادت میں واپڈا کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ کے خلاف سخت احتجاج کیا احتجاج میں یوسی پنڈہاشم خان سے سابق امیدوار یونین ناظم عبدالباری نڑتوپہ سے محمد سلطان پھرہالہ سے قاضی محمد حفیظ ناظم ویلج کونسل پسوال علی خان کونسلرزعبدالرشید طارق عرف گڈو صوفی فدا محمد مقبول خان ناظم ویلج کونسل بانڈی میاں پیر داد ملک محمدنواز کونسلرز حیدرزمان شمریز خان سید امجد حسین ملک شیرافگن اور معززین علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی ملک محمد یونس اعوان نے ڈی سی تسلیم خان کی چھٹی کی وجہ معززین علاقہ کے ہمراہ اے سی ہری پور عارف خان سے ملاقات کی اور ان کی بتایا کہ بائیاں احمد علی خان فیڈر کی سال 2004میں فزیبلٹی رپورٹ بنی اور یہ فیدر دوڑ پار کے مواضعات کے لیے تھابدقسمتی سے یہ بارہ سال بعد تیار ہوا اس سے قبل کوئی ایم این اے عوام کو سہولت نہیں دے سکا موجودہ ایم این اے بابر نواز خان نے ریکارڈ مدت میں تیار کیا جس کا کریڈت ان کو جاتا ہے اور یہ حکومتی اثاثہ ہے اور جن علاقوں کے لیے بنا ان کو اس فیڈر سے سہولیات دینا علاقہ کا حق ہے انھوں نے کہاکہ بدقسمتی سے ہمیں دو ماہ اس فیڈر سے سہولت دی گئی سالوں بعد ہمارے پنکھے اور فریج چلے اور ہمیں احساس ہوا ہم بھی پاکستان کا حصہ ہیں لیکن افسوس کہ یہ سہولت دوبارہ چھین لی گئی اور ہمیں ایک دفعہ پھر محرومیوں کا شکا رکر دیا اور اب صورت حال یہ ہے کہ دو ماہ کے بعد بارہ بارہ گھنٹے لوڈ شیڈنگ شروع ہو گئی ہے اور ہمارے پنکھے اور فریج دوبارہ بند ہو گئے ہیں اور ہمیں دوبارہ پتھر کے زمانے میں دھکیل دیا گیا ہے ملک محمد یونس اعوان کے جائز معروضات کے بعد اے سی محمد عارف نے یقین دھانی کرائی کہ آپ کے جائز مطالبات پر منگل 19جولائی کو فیصلہ کیا جائے گا جب کہ ملک محمد یونس اعوان نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ہم ڈی سی ہری پور تسلیم خان اے سی ہری پور عارف خان ہمیں انصاف دلوانے میں اپنا کردار ادا کریں گے اور ہمارا جائز حق واپس دلوائیں گے

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -