حکومت اور اپوزیشن ملکر عوامی مسائل کے حل کیلئے جدوجہد کریں،خسرو بختیار

حکومت اور اپوزیشن ملکر عوامی مسائل کے حل کیلئے جدوجہد کریں،خسرو بختیار

  

رحیم یار خان (بیورو نیوز ،خان پور،نامہ نگار) ایم ا ین اے و سابق وفاقی وزیر مملکت برائے امور خارجہ مخد و م خسرو بختیار نے لاہور روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کو چاہئے کہ وہ مل کر عوام کے مسائل کے حل کے لئے جدوجہد کریں، علاقائی سطح پر ترقیاتی پروگرام (بقیہ نمبر29صفحہ12پر )

(بقیہ نمبر1صفحہ12پر )شروع کئے جائیں تاکہ دیہی علاقوں کو شہری سطح پر سہولیات مہیا کی جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنے حلقے میں تین سو کلو میٹر کے لگ بھگ سڑکیں تعمیر ہو چکی ہیں اور باقی ماندہ دیہی علاقوں میں بھی سڑکوں کی تعمیر و مرمت کا کام جاری ہے۔ ایم پی اے مخدوم ہاشم جواں بخت نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دیہی علاقوں کو شہری سطح پر سہولیات مہیا کرنے کرنا ہی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ اپنے حلقوں کے دیہی علاقوں میں پختہ سڑکوں کی تعمیر‘ سیوریج کے مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہے ہیں ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ سردار احمد خان لُنڈ‘ عاشق پیر زادہ‘ نذر محمد چاچڑ‘ وسیم دھریجہ سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔

خسرو بختیار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -