چوہدری مونس الہٰی سے احسان اللہ گجر کی اسلام آباد میں ملاقات
ٹھٹھہ صادق آباد ( نمائند ہ پاکستان) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہٰی کے صاحبزادے،مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما،کالاباغ ڈیم بناؤ تحریک کے مرکزی صدر چوہدری مونس الہٰی سے اسلام آباد میں مسلم لیگ (ق) یوتھ ونگ پنجاب کے سینئر صوبائی نائب صدروکالاباغ ڈیم تحریک (بقیہ نمبر31صفحہ12پر )
جنوبی پنجاب کے صدر چوہدری احسان اللہ گجر نے ملاقات کی،ملاقات میں علاقائی اور صوبائی سیاسی صورتحا ل پر تبادلہ خیال کیا گیا،اس موقع پر چوہدری مونس الہٰی کی طرف سے چوہدری احسان اللہ گجر کو پنجا ب میں کالا باغ ڈیم تحریک کو کامیاب بنانے،مسلم لیگ (ق) یوتھ ونگ کو منظم کرنے کی ہدایت کی گئی، چوہدری مونس الہٰی نے کہا کہ موجودہ حکمران کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے حامی نہیں،بعض ملکی سیاستدان ذاتی مفادات کی خاطرکالاباغ ڈیم کی تعمیر میں روڑے اٹکا کر ملک دشمن بھارت کی خوشنودی حاصل کرنا چاہتے ہیں،غیر ملکی عناصر اورہمارے سیاستدان کالا باغ ڈیم کے حق میں نہیں،انہوں نے کہا کہ ملک سے لوڈشیڈنگ کے خاتمہ ،سستی بجلی کی فراہمی،زراعت کیلئے وافر مقدار میں نہری پانی کے حصول کیلئے کالاباغ ڈیم کی تعمیر اشدضروری ہے، انہوں نے کہا کہ ہم ملک کو بچانے کے لئے کالاباغ ڈیم ضرور بنائیں گے،جس کے لئے باقائدہ ملک گیر تحریک کا آغاز کردیا گیا ہے، مسلم لیگ (ق) کالاباغ ڈیم کی تعمیر کے مشن سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔اس موقع پر محمد اسلم طاہر انصار ی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔
گجر