خانپور، دفاع پاکستان کونسل کے زیر اہتمام تحفظ مدینہ و یکجہتی کشمیر ریلی و مظاہرہ

خانپور، دفاع پاکستان کونسل کے زیر اہتمام تحفظ مدینہ و یکجہتی کشمیر ریلی و ...

  

خان پور(سٹی رپورٹر )دفاع پاکستان کونسل کے زیر اہتمام جمعیت علماء اسلام پنجاب س کے صدر مولانا مفتی حبیب الرحمن درخواستی کی قیادت میں تحفظ مدینہ الرسول ؐ و یکجہتی کشمیر ریلی بھرپور احتجاجی مظاہرہ ۔بھارتی پرچم اور مودی کے پتلے نذر آتش کےئے۔اقوام متحدہ مغرب امریکہ اسرائیل (بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

بھارت ایران اور مردہ گھوڑے اوآئی سی کے خلاف مذمتی قراردادیں منظور کرائی گئیں۔ریلی کا آغاز جامعہ عبداللہ بن مسعود سے ہوا۔جو مختلف روٹ سے ہوتی ہوئی نواں کوٹ چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔جہاں پر امن احتجاجی مظاہرہ ہوا۔ریلی کے شرکاء نے قومی پرچم اور دیگر جماعتوں کے پرچم اٹھا رکھے تھے۔جن پر تحفظ حرمین شریفین کیلئے ہمارا تن من دھن قربان۔کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف حکمرانوں کی خاموشی ملک کے غداروں سے یاری کے مترادف ہے۔مدینہ منورہ کی توہین کرنے والوں کے خلاف مسلم ممالک کے حکمران اعلان جنگ کریں۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علما ء اسلا م س پنجاب کے صدر مولانا مفتی حبیب الرحمن درخواستی نے کہا کہ مسلم حکمران منافقت کا سلسلہ ترک کریں۔جنرل راحیل شریف کے کارناموں کی گونج ہے۔جنرل راحیل شریف اگر کشمیر کی آزادی کیلئے اعلان جہاد کر دیں تو پوری قوم اٹھ کھڑی ہو گی اور کشمیر 3 دن میں آزاد ہو جائے گاحرمین و شریفین کا تحفظ پاکستان کی عسکری و سیاسی قیادت پر فرض و قرض ہے۔ریلی اور مظاہرے سے مجلس علما اہلسنت و الجماعت کے مرکزی رہنما مولانا محمد عبد الکریم ندیم،مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ محمد ادریس،جمعیت الحدیث کے حافظ محمد عاصم شاہین،اتحاد اہلسنت و الجماعت کے مولانا شکیل احمد مدنی،جے یو آئی ف کے مولانا شکیل الرحمن دین پوری،جے یو آئی س کے مولانا حافظ حسین احمد مدنی،جامعہ عبد اللہ بن مسعود کے مولانا احمد درخواستی،مولانا نسیم احمد صدیقی،مولانا بشیر احمد عثمانی،محمد سلیم مہر،مولانا خیر محمد صادق و دیگر کے خطاب کیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -