نکمے افسران تعلیم، ہیڈ ماسٹرز، پرنسپلز، اساتذہ کو نشانہ عبرت بنا دیں گے، عبدالجبار شاہین

نکمے افسران تعلیم، ہیڈ ماسٹرز، پرنسپلز، اساتذہ کو نشانہ عبرت بنا دیں گے، ...

  

ملتان( سٹاف ر پورٹر) سیکرٹری تعلیم سکولز پنجاب عبدالجبار شاہین نے سخت الفاظ میں کہا ہے کہ کام نہ کرنے والے افسران تعلیم اور ہیڈ ماسٹرز ‘پرنسپلز اور اساتذہ کو نشان عبرت بنادیں گے ‘ لاہور میں صوبے بھر کے ای ڈی اوز ایجوکیشن کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ناقص رزلٹ‘ کم داخلوں اور زیادہ ڈراپ آؤٹ پرمتعلقہ ای ڈی اوز ‘ ڈی ای اوز ‘ ڈپٹی ڈی ای اوز ‘ہیڈ ماسٹرز(بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

کو ان کے عہدوں پر نہیں رہنے دیا جائیگا‘ کلاس انچارجز اساتذہ کے خلاف بھی کارروائی ہو گی ‘ انہوں نے کہا کہ لسٹیں تیار کی جارہی ہیں ‘ ناقص کارکردگی کے حامل ای ڈی اوز‘ ڈی ای اوز‘ڈپٹی ڈی ای اوز ‘ہیڈ ماسٹرز اور پرنسپلز کو دوسرے اضلاع میں تبدیل کر دیا جائے گا ‘ ا نہوں نے کہا کہ افسران تعلیم فیصلہ کرلیں کہ انہوں نے کام کرنا ہے یا نہیں ‘ نکمے افسران کو گھر بھیج دیا جائے گا ‘محکمے میں وہی رہیں گے جو کام کریں گے ‘کانفرنس میں ایڈیشنل سیکرٹری تعلیم ‘ڈپٹی سیکرٹری تعلیم اور دیگر افسران بھی شریک ہوئے۔سیکرٹری ایجوکیشن سکولز پنجاب عبدالجبار شاہین کی طرف سے سخت کارروائی کے عندیے سے کانفرنس میں شریک ای ڈی اوز کے پسینے چھوٹ گئے‘سیکرٹری ایجوکیشن نے جب کہا کہ ناقص کارکردگی کے حامل ای ڈی اوز اور ڈی ای اوز کارروائی کے لئے تیار ہو جائیں تو ای ڈی اوز کی حالت غیر ہو گئی اور وہ پہلو بدلنے لگے ‘موقع پر ہی کارروائی کے خدشے کے پیش نظر بعض ای ڈی اوز پریشان ہو گئے ۔لاہور میں سیکرٹری تعلیم سکولز پنجاب کی زیر صدارت کانفرنس میں ای ڈی او ایجوکیشن ملتان اشفاق گجر بھی شریک ہو ئے ای ڈی او ملتان جمعہ کی رات ہی لاہور روانہ ہوگئے تھے ‘ اشفاق گجرداخلوں ‘رزلٹ کی رپورٹ لے کر گئے تھے۔

شاہین

مزید :

ملتان صفحہ آخر -