گیسٹرو میں مبتلا 182 مریضوں کی ملتان کے سرکاری ہسپتالوں میں آمد 29 ڈسٹرکٹ ہسپتال خانیوال داخل
ملتان، خانیوال (وقائع نگار، سپیشل رپورٹر، نمائندہ پاکستان) گیسٹرو کے مرض میں مبتلا 182 مریضوں کو ملتان کے مختلف سرکاری ہسپتالوں میں داخل کروایا گیا ہے۔ جبکہ طبی امداد کی سہولت فراہم کرنے کے بعد صحتیاب ہونے پر 6(بقیہ نمبر39صفحہ7پر )
(بقیہ نمبر3صفحہ7پر )9مریضوں کو ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ نشتر ہسپتال میں 107 چلڈرن کمپلیکس میں 48 سول ہسپتال میں 5فاطمہ جناح خواتین میں 4شہباز شریف جنرل ہسپتال میں 18 مریض لائے گئے ہیں۔ دریں اثناء گزشتہ روز خانیوال اور گردو نوا ح میں گیسٹرو مںی مبتلا29افراد طبی امداد کیلئے لا ئے گئے جن میں 12خواتین بھی شا مل ہیں تما م متاثرہ مریضو ں کو ریسکو 1122اور دوسرے زرائع سے طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتا ل داخل کروا دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے متاثرہ مریضو ں میں شازیہ ، فرزانہ ، کنیز بی بی ، آصف ، ظفر ، گلزار ، نعیم ، حمیدا ، حق نواز ، عبدالحق ، ذوالفقار و دیگر شا مل ہیں ۔
گیسٹرو