ڈیرہ غازی خان بورڈ میٹرک سالانہ امتحان کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان19،مجموعی نتائج کا اعلان20جولائی کو کرے گا

ڈیرہ غازی خان بورڈ میٹرک سالانہ امتحان کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان19،مجموعی ...

  

ڈیرہ غازیخان(نمائندہ خصوصی)ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان کے زیر اہتمام منعقدہ میٹرک سالانہ امتحان 2016کے پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان 19جولائی کی شام جبکہ مجموعی نتائج کا اعلان 20جولائی کو دس(بقیہ نمبر50صفحہ12پر )

بجے صبح کیا جائے گا. اس سلسلے میں بورڈ آڈیٹوریم میں تقریب منعقد ہو گی جس میں پوزیشن ہولڈرز کو میڈلز ،سر ٹیفکیٹ اور دیگر انعامات دیئے جائیں گے . یہ بات ڈپٹی کنٹرولر امتحانات شیخ امجد حسین کی طرف سے جاری کردہ مراسلہ میں کہی گئی ہے . شیخ امجد حسین نے بتایاکہ رزلٹ سی ڈی کی صورت میں دستیاب ہوگا تاہم امیدوار 800295 پر اپنا رولنمبر ایس ایم ایس کر کے بھی رزلٹ معلوم کر سکیں گے . رزلٹ بورڈ کی ویب سائیٹ www.bisedgkhan.edu.pk سے بھی ڈاون لوڈ کیا جاسکے گا . شیخ امجد حسین نے مزید بتایا کہ رزلٹ کارڈ کی ترسیل ایک ہفتے کے اندر کر دی جائے گی تاہم اعتراضاتی خطوط موصول کرنے والے طلباؤطالبات رزلٹ کی تاخیر سے بچنے کیلئے فوری طو رپر اعتراضات دور کرائیں . انہوں نے کہاکہ نتائج کے بعد کسی بھی مضمون کی ری چیکنگ کیلئے درخواست 4، اگست تک دی جاسکے گی.

مزید :

ملتان صفحہ آخر -