ملتان میں ہواؤں کے باوجود حبس کا راج،موسم نسبتاً خوشگوار

ملتان میں ہواؤں کے باوجود حبس کا راج،موسم نسبتاً خوشگوار

  

ملتان(خبرنگار)ملتان اور گردونواح میں شدید حبس اور راج برقرار ہے ہفتہ کے روز بھی ہوائیں چلنے کے باوجود حبس کا سلسلہ جاری رہا اور گذشتہ ورز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت39ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ جنوبی پنجاب میں سب سے زیادہ رحیم یار خان میں41.2ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تاہم (بقیہ نمبر36صفحہ7پر )

جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب ہواؤں کے چلنے سے رات کا موسم نسبتاً خوشگوار رہا تاہم ان کے وقت ہوا میں نمی بڑھنے سے حبس برقرار ہے حبس کے ساتھ لوڈشیڈنگ اور ٹرپنگ نے احساس گرمی مزید بڑھا دیا ہے جبکہ مقامی محکمہ موسمیات کی طرف سے بارش کے حوالے سے بارشوں کی پیش گوئیاں بھی درست ثابت نہیں ہورہیں مقامی محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان میں مطلع ابر آلود رہنے اور گرد آلود ہوائیں چلنے جبہ اتوار کی شام اور سوموار کے روز ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے۔

موسم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -