بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف بوریوالا بارکاسیاسی ، سماجی تنظیموں سے ملکراحتجاجی تحریک چلانے کافیصلہ ، شیڈول جاری
بورے والا:(تحصیل رپورٹر) بورے والا بارایسوسی ایشن کے کمیٹی روم میں اہم اجلاس زیر صدارت جاوید شاہین (بقیہ نمبر49صفحہ12پر )
صدر بارہوا اجلاس میں نائب صدر رانا نصر اللہ،جنرل سیکرٹری نوید احمد چیمہ، سابق وقاص اشفاق ایڈووکیٹ، ایوب ڈوگر ایڈووکیٹ، فیاض عظیم ایڈوکیٹ، شہبازحسین بھٹی ایڈوکیٹ، نثار بھٹی،خالد مسعود بھٹی ایڈوکیٹ،صدر مرکزی انجمن تاجران محمد جمیل بھٹی،نائب صدر بزرگ مسلم لیگی رہنما چاچا محمد اسلم،جنرل سیکرٹری انجمن تاجران صغیر احمد رامے اور صدرکریانہ مرچنٹس راؤنور محمد نے شرکت کی اجلاس کے شرکا نے واپڈا کی طرف سے بورے والا شہر اور گردونواح میں2سے16گھنٹے کی مسلسل اور جبری غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر شدید احتجاج کرتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ تمام شہری تنظیموں کے تعاون سے احتجاجی تحریک چلائی جائے گی اس سلسلہ میں پہلے مرحلے میں19جولائی بروز منگل صبح دس بجے گول چوک میں ٹی ایم اے دفاتر کے سامنے احتجاجی کیمپ لگایاجائے گا جبکہ جمعرات21جولائی کوپورے شہر میں شٹرڈاؤن ہڑتال کی جائے گی بعدازاں ہزاروں شہری واپڈا گرڈاسٹیشن کا گھیراؤ کریں گے۔
احتجاجی تحریک