ترک عوام کا جذبہ حب الوطنی قابل تحسین ہے، قاری حنیف جالندھری

ترک عوام کا جذبہ حب الوطنی قابل تحسین ہے، قاری حنیف جالندھری

  

ملتان (سٹی رپورٹر) ترک عوام کا جذبہ حب الوطنی قابل تحسین ہے ،ترک عوام نے جس اتحادویکجہتی کامظاہرہ کرکے اپنے وطن کے خلاف سازشوں کو ناکام بنایا وہ تاریخ کا ایک منفرد باب ہے ، ترکی کی ترقی اور عالم اسلام میں بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خائف قوتوں کی آنکھیں کھل جانی چاہیں ، ان خیالات کا اظہار وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے جنرل سیکرٹری مولانا محمدحنیف جالندھری نے (بقیہ نمبر34صفحہ7پر )

اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے ترکی میں ہونے والی بغاوت اور اس پر عوامی رد عمل کوزبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ترک عوام نے جس مثالی اتحاد ویکجہتی اور بیداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے وطن اور حریت کے خلاف ہونے والی سازشوں کو ناکام بنایا وہ تاریخ کا ایک منفر د باب ہے ۔ پاکستانی قوم اور علماء کرام ترکی کے عوام کے ساتھ ہیں ۔

حنیف جالندھری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -