عازمین کرام کی رہائش،ٹرانسپورٹ سمیت سہولتوں کیلئے انتظامات مکمل کرلئے،محمد خان کھچی
ملتان (سٹی رپورٹر) وزارت مذہبی امور پاکستان کے ایڈیشنل سیکریٹری محمد خان کچھی نے کہاہے کہ اس سال حج کی سعادت حاصل کرنے کے جانے واے عازمین کرام کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ انتظامات کئے گئے ہیں تاکہ عازمین کرام کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے(بقیہ نمبر13صفحہ12پر )
عازمین کرام کی رہائش ،ٹرانسپورٹ، سمیت سہولیات کے لئے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں عازمین کرام کی خدمت کے لئے پاکستان سے ڈاکٹروں ، رضا کاروں ، سیکورٹی اہلکاروں اور وزارت مذہبی امور کے وفود جلد جدہ روانہ ہو جائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز ملتان میں عازمین کرام کی تربیت کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اس موقع پر ڈائریکٹر حج ریحان کھوکھر ، سمیت نواب خان ، محمد سلیم و یگر بھی موجود تھے اس موقع پر انہوں نے مزید کہاہے کہ وزارت مذہبی امور نے اس سال بھر پور کو شش کی ہے کہ حاجیوں کو نزدیک ترین رہائشی سہولیا ت فراہم کی جائیں اور مختلف علاقوں کے لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب ترین ہوٹلوں میں ٹھہرایا جائے تاکہ کسی قسم کی پریشانی کی صورت میں وہ ایک دوسرے سے رابطہ میں رہ سکیں انہوں نے کہاہے گذشتہ سال حج کے دوران جو خامیاں رہ گئی تھی اس سال ان کو کسی حد تک دور کرنے کی کوشش کی گئی حاجیوں کو منی جینے واقعات سے بچانے کے لئے سعودیہ اور پاکستان مشترکہ سیکورٹی سسٹم بنایا جا رہے ہیں تاکہ حاجیوں کی زندگیوں کے تحٖفظ کو یقینی بنایا جا سکے قبل ازیں وزارت مذہبی امور ڈائریکٹوریٹ آف ملتان کے زیر اہتمام اس سال حج کی سعادت حاصل کرنے کے لئے جانے والے عازمین کرام کی تربیتی ورکشاپ گذشتہ روز سٹیٹ بنک آف پاکستان کے آڈیٹوریم میں منعقد کی گئی جس میں وزارت مذہبی امور کے ماسٹر ٹرینرز نے عازمین کرام کو منا سک حج کے حوالے سے تربیت فراہم کی اس موقع پرایڈیشنل سیکریٹری وزارت مذہبی امور محمد خان کچھی، ڈائریکٹر ملتان ریحان عباس کھوکھر، علامہ حافظ ریحان عطاری ، حاجی سید امتیاز حسین شاہ ، حاجی رانا محمد اسلم ،علامہ حافظ فاروق خان سعیدی ، علامہ سعید احمد فاروقی ، سمیت دیگر نے شرکت کی اس موقع پر ٹرینر ز نے عازمین کرام کو ہدایات کی ہیں وہ مناسک حج زیادہ سے زیادہ سیکھیں تاکہ ان کو دوران حج کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے انہوں نے کہاہے کہ دوران حج عازمین کرام کو پیدل بھی چلنا پڑتا ہے اس لئے وہ پیدل چلنے کی بھی پریکٹس کریں اس موقع پر عازمین کرام کو عمرہ کا طریقہ ، اداب مدینہ ، حج کا طریقہ ، مدینہ پاک کی حاضری ،دعا اور دیگر مناسکے حوالے سے معلومات اور طریقہ کے بارے میں معلومات فراہم کی گئی ، عازمین کرام کی دوسرے روز کی ٹریننگ آج صبح 9بجے شروع ہو گی ۔
محمد خان کھچی