ای کورٹس کے قیام سے سائلین کو فوری انصاف ملے گا،پرویز علی شاہ

ای کورٹس کے قیام سے سائلین کو فوری انصاف ملے گا،پرویز علی شاہ

  

خانیوال (نمائندہ پاکستان،بیورو نیوز)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی ہدایت پر صوبہ بھر کی عدالتوں کو ویڈیو لنک سے منسلک کرنے کے سلسلے میں سینئر سول کورٹس کی تما م عدالتوں میں تمام سہولتیں مہیا کر دی گئی ہیں ۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید پرویز علی شاہ نے ای کورٹ کا افتتاح کرنے کے (بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

بعد غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ای کورٹس کے قیام سے سائلین کو فوری انصاف کی فراہمی میں مدد ملے گی اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو اپنے کیسز میں شہادت کے سلسلے میں پاکستان نہیں آنا پڑے گا بلکہ و ہ وڈیو لنک کے ذریعے شہادت ریکارڈ کرا سکیں گے ۔انہوں نے سینئر سول جج ماجد کریم فاروق کی شبانہ روز محنت کو سراہتے ہو ئے کہا کہ اُن کی خصوصی توجہ سے خانیوال سول کورٹس کو پنجاب بھر میں پہلی ای کورٹس ہونے کا اعزاز حاصل ہو ا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ خانیوال کی تمام عدالتوں کو آٹو میشن کیا جا رہا ہے اور تمام عدالتوں میں موجود پرانے کیسز کا ریکارڈ کمپیوٹرائز کیا جا رہا ہے جس سے سائلین گھر بیٹھے اپنے کیس کے متعلق تمام معلومات حاصل کر سکیں گے ۔افتتاح کے بعد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید پرویز علی شاہ نے تمام عدالتوں کا بھی معائنہ کیا اور وہاں مہیا کی گئی سہولتوں کا جائزہ لیا ۔افتتاحی تقریب میں ایڈیشنل سیشن ججز رانا سہیل ، فرحت جبین رانا،سینئر سول جج ماجد کریم فاروق کے علاوہ سول ججز محمد راشد پھلروان ،شیخ فیاض حسین ، حافظ محمد زبیر ، احمد خان چٹھہ ،شبیر احمد جوئیہ ، عاشی عظمت ،یاسمین الیاس ،کلیم اللہ ،عمیر علی خان ،بشریٰ خالد ،نادیہ مشہود کے علاوہ صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن خانیوال سعید اختر چوہدری ،جنرل سیکرٹری چوہدری شاہد اقبال ، سپرنٹنڈنٹ قیصر خان اور اکاؤنٹس اینڈ بجٹ ایگزامینر غلام مصطفےٰ نے بھی شرکت کی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -