ہسپتالوں اور مراکز صحت پر ا چانک چھاپے غیر حاضری اور بے قاعدگیوں پر متعدد ملازمین کیخلاف محکمانہ کارروائی شروع

ہسپتالوں اور مراکز صحت پر ا چانک چھاپے غیر حاضری اور بے قاعدگیوں پر متعدد ...

  

مظفرگڑھ (سپیشل رپورٹر ) مظفر گڑھ میں نو تعینات ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر شاہد حسین مگسی کا ضلع بھر کے مختلف مراکز صحت پر عملہ کی غیرحاضری یقینی بنانے اور ضلع کی عوام کو طبی سہولیات(بقیہ نمبر20صفحہ12پر )

کی فراہمی کیلئے رات گئے تک چھاپے مارنے کا سلسلہ جاری ہے‘گزشتہ روز انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال‘مرکز صحت ٹھٹھہ قریشی میں عملہ و سنٹر بھی گئے‘ رورل ہیلتھ سنٹر خانگڑھ شام 6:30بجے پہنچے تومریض اپنی ڈرپ خود اٹھا کر با ہر آرہے تھے۔ مریضوں کو سروسز ڈلیوری کی سہولت درست طریقے سے مہیا نہیں کی جارہی تھی صفائی کا انتظام نہیں تھا عامر نامی شخص کا چارٹ داخلہ موجودتھا ‘اس سلسلے میں معراج حسین ڈسپنسر کومعطل کر دیا گیا مریضوں کے لواحقین نے ڈاکٹر شفیق کے بارے میں الزام عائد کیا کہ مریضوں سے 200روپے فی کس لئے جاتے ہیں‘ میڈیکل آفیسر سیکنڈ ڈاکٹر طاہر نسیم کا تبادلہ کر دیا گیا ،اسی طر ح ای ڈی او ہیلتھ 7:30بجے رات RHCروہیلانوالی پہنچے تو ڈاکٹر اظہر حسین بھٹہ غیر حاضر پائے گئے ایک مریضہ آسیہ بی بی جس کی آدھ گھنٹہ پہلے زچگی ہوئی تھی باہر پلاٹ میں پڑی تھی جس کا نو مولود بچہ بھی موجود نہ تھا ۔پوچھنے پر پتا چلا کہ بچے کو ڈاکٹر کی اجازت پر گھر بھیج دیا گیا ہے۔یہ بھی بتایا گیا کہ ڈاکٹر اختر حسین مبینہ طور پر 8سے 10ہزا ر روپے وصول کر رہے ہیں جنہیں سزا کے طو رپر رنگ پور تبادلہ کر دیا گیا ہے ۔مر کز صحت پر ناظر ہ نامی نرس بھی غیر حاضر تھی جس کو شوکاز جاری کر کے محکمانہ انکوائری شروع کر دی گئی ڈاکٹر شاہد حسین مگسیکہا کہکسی بھی صورت غیر حاضر عملہ کو رعایت نہیں دی جائیگی ۔ملازمین اپنا قبلہ درست کر لیں‘ رانا مظہر حنیف اور شاہ نواز ملیزائی عرف شانی خان سمیتعوامی و سیاسی سماجی حلقوں نے ای ڈ ی او ہیلتھ ڈاکٹر شاہد حسین مگسی کی عوام دوست پالیسی ،فر ض شناسی کو سراہا ہے ۔

چھاپے‘ کارروائی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -