کبیروالا،غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے عاجز شہریوں نے سوئی گیس سپلائی بند کرنیوالے ملازم پکڑلیا

کبیروالا،غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے عاجز شہریوں نے سوئی گیس سپلائی بند ...

  

کبیروالا(نامہ نگار) سردیوں کے اختتام پر حکومت کی جانب سے گیس کی طے شدہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے باضابطہ اعلان کے باوجود ماہ فروری سے لیکر اب کبیروالاکی شہریوں کو رات 9بجے سے لیکر صبح 6بجے تک گیس کی غیر اعلانیہ اور بلاجواز بندش کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ،جس کی وجہ شہریوں کو کھانے پکانے کے لئے شدید پریشانیوں کا سامناہے ۔دو ماہ قبل مرکزی انجمن تاجران اور شہریوں کے ایک وفد نے مرکزی انجمن تاجران کبیروالا کیے سرپرست ملک محمد اشرف،صدر مرزا فقیر حسین اور جنرل سیکرٹری(بقیہ نمبر15صفحہ12پر )

میاں سلیم رضا چاون کی سربراہی میں ایکسیئن خانیوال غوری سے انکے آفس میں ملاقات کی۔عوام کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا ۔ایکسیئن خانیوال نے وفد کو بتایا کہ جی ایم ملتان کے زبانی حکم پر کبیروالا میں رات 9بجے سے لیکر 6بجے تک گیس کی سپلائی بند کی جارہی ہے ۔گزشتہ شب گیس کی غیراعلانیہ اور بلاجواز لوڈشیڈنگ سے ’’نکو نک‘‘ تنگ آئے ہوئے سینکڑوں شہریوں اور مرکزی انجمن تاجران سمیت دیگر شہری اور عوامی تنظیموں کے کارکنان نے خانیوال روڈ پر سابق گلشن سینما کبیروالا کے قریب واقع گیس کی مین سپلائی لائن پر واقع ٹی ایس بی سے رینچ پانے کے ساتھ کبیروالا شہر کو گیس کی سپلائی بند کرتے ہوئے رنگ ہاتھوں پکڑ لیا اور پولیس تھانہ سٹی کبیروالا کو فون پر اطلا ع کردی۔پکڑے جانیوالے شخص احسان الحق کے مطابق وہ محکمہ سوئی گیس کا ڈیلی ویجز ملازم ہے اور وہ یہ سارا کام محکمہ سوئی گیس کبیروالا آفس کے انچارج مہر عبدالرحمن ہراج کے حکم پر کرتا ہے۔پولیس تھانہ سٹی کبیروالانے پکڑے گئے ملازم کو قانونی دستاویز فراہم نہ کرنے کے باعث حوالات میں بند کردیا۔گزشتہ روز پولیس تھانہ سٹی کبیروالا میں ایکسیئن خانیوال اللہ یار فاروق نے جی ایم ملتان اور چیف انجینئرملتان کی جانب سے جاری کردہ دولیٹر پیش کرکے اپنے ڈیلی ویجز ملازم کو پولیس کی حراست سے رہائی دلادی۔ایکسیئن خانیوال کے پیش کردہ دونوں لیٹرز کا جب بغور جائزہ لیا گیا تو پتہ چلا کہ جی ایم ملتان کی جانب سے 29مارچ 2016کوجاری کردہ لیٹر نمبری MMD/20میں کبیروالا سمیت دیگر 37علاقوں میں سوئی گیس کا پریشر کم رکھنے کے احکامات دئیے گئے ۔لیکن اس میں کہیں بھی رات9بجے سے 6بجے صبح تک مسلسل گیس کی سپلائی بند کرنے کا کوئی ذکر نہ ہے ۔جبکہ چیف انجینئر ملتان اظہر حسین کھوکھر کے یکم اپریل 2016کو جاری کردہ لیٹر میں جن علاقوں میں رات 9بجے تا6بجے صبح تک گیس سپلائی بند کرنے کو کہا گیا ہے ،ان میں کبیروالا شہر شامل نہیں ہے لیکن اس کے باوجود رات 9بجے سے 6بجے صبح تک کبیروالا شہر کو ٹی بی ایس سے گیس کی سپلائی بند کردی جاتی ہے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -