عشرت العباد کی طبیعت میں بہتری،گورنر ہاؤس منتقل

عشرت العباد کی طبیعت میں بہتری،گورنر ہاؤس منتقل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ عشرت العباد طبیعت میں بہتری کے بعد ادارہ برائے امراض قلب سے گورنر ہاس منتقل ہوگئے ہیں۔گورنرہاس کراچی کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق قومی ادارہ برائے امراض قلب میں ڈاکٹرز کی ٹیم نے گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت (بقیہ نمبر17صفحہ12پر )
العباد خان کی انجیو گرافی اور دیگر ٹیسٹ کیے، ماہرین قلب نے طبیعت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر عشرت العباد خان کو گورنرہاؤس جانے کی اجازت دے دی، جس کے بعد وہ دوبارہ گورنرہاؤس پہنچ گئے ہیں اور اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کررہے ہیں۔واضح رہے کہ گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے گورنر ہاس کی مسجد میں موجود تھے کہ اچانک ان کی طبیعت بگڑگئی، انہیں فوری طور پر قومی ادارہ برائے امراض قلب منتقل کیا گیا۔