حرمین شریفین سمیت مقدس مقامات کے تحفظ کیلئے عالم اسلام مشترکہ لائحہ عمل بنائے‘قاضی فیض رسول

حرمین شریفین سمیت مقدس مقامات کے تحفظ کیلئے عالم اسلام مشترکہ لائحہ عمل ...

  

ملتان (سٹی رپورٹر) تحریک اہلسنت پاکستان کے مرکزی چیئر مین قاضی فیض رسول رضوی نے کہا ہے کہ سعودی عرب بالخصوص مدینۃ المنور ہ میں ہونے والی دہشت گردی کی وجہ سے عالم اسلام غم میں ڈوب گیا ۔ حرمین شریفین اور دیگر مقدس مقامات کے تحفظ اور تقدس کیلئے عالم اسلام کو مشترکہ لائحہ عمل بنانے کی اشد ضرورت ہے کشمیر میں بھارتی ظلم و بربریت پر حکمرانوں کی خاموشی لمحہ فکر یہ ہے ہم اس کی پر زور (بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

مذمت کرتے ہیں۔ 25سال کے بعد مذہبی امور کی وزارت ہمیں ملی تھی چند شر پسند مذہبی عناصر کو برداشت نہ ہو سکی۔ علامہ حامد سعید کاظمی کو مذہبی انتقام کا نشانہ بنایا گیا ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈویژنل صدر علامہ عزیز الرحمن خان قادری کی رہائش گاہ پر تحریک کے زیر اہتمام ہنگامی اجلاس سے صدارتی خطاب میں کیا اس موقع پرمرکزی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد یونس رضوی ، صوبائی صدر مفتی باغ علی ، علامہ یعقوب رضوی ، نیاز حسین قادری ، قاری محمد یونس رضوی ، خلیل احمد خان ، عبد الرحمن خان ، جمشید یوسف ، مولانا تنویر الحسن ، عاشق حسین رضوی ، محمد عثمان رضوی ، قاری سعید اور قاری رمضان بھی موجود تھے اجلاس میں ایک قرارداد کے ذریعے اقوام متحدہ سے کشمیریوں پر ہونے والے مظالم پر بھارت کے خلاف لائحہ عمل اور کشمیریوں کی آزادی میں تمام رکاوٹیں دور کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے آخر میں عالم اسلام اور عظیم سماجی خدمت گار عبد الستار ایدھی کے بلندی درجات کے لئے دعا کی گئی ۔

قاضی فیض رسول

مزید :

ملتان صفحہ آخر -