ترک قوم کی قربانیوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں،ڈسٹرکٹ بار ملتان

ترک قوم کی قربانیوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں،ڈسٹرکٹ بار ملتان

  

ملتان(خبر نگار خصوصی) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کی ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس گذشتہ روز بار ہال میں میں منعقد ہوا۔ جس میں راؤ محمد امجد نائب صدر، محمد عمران خان خاکوانی سیکرٹری، طاہر منصور بخاری فنانس سیکرٹری، مس سیدہ نشاء نقوی لائبریری سیکرٹری اور ممبران مجلس عاملہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں ترکی کی صورتحال پر غور خوض کیا گیا۔ اجلاس میں متفقہ طور پر ایک مشترکہ بیان جاری کیا گیا۔ جس کے مطابق کہا گیا ہے ۔ ترک قوم نے اس سلسلہ میں جو قربانیاں دی ہیں۔ ان پر ڈسٹرکٹ بار انہیں خراج تحسین(بقیہ نمبر16صفحہ12پر )

پیش کرتی ہے۔ طیب اردگان مسلم امہ کے عظیم لیڈر ہیں اور انہوں نے دنیا میں مسلمانوں پر جہاں کہیں بھی ظلم ہوا ہے اس کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔ پاکستانی قوم طیب اردگان کو بھی سلام پیش کرتی ہے۔ اجلاس میں مزید کہا گیا کہ استعماری طاقتوں نے ترکی میں جو سازشوں کا جال بچھایا تھا۔ انہوں نے اپنے منہ کی کھائی ہے اور اس سازشوں کے ناکام ہونے پر پوری مسلم امہ مبارکباد کی مستحق ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -