انجمن تاجران پرانی سبزی منڈی کا پولیس کیخلاف احتجاجی مظاہرہ، روڈ کئی گھنٹے بلاک

انجمن تاجران پرانی سبزی منڈی کا پولیس کیخلاف احتجاجی مظاہرہ، روڈ کئی گھنٹے ...

  

ملتان(کرائم رپورٹر)پولیس تھانہ بوہڑ گیٹ کیخلاف انجمن تاجران پرانی سبزی منڈی چوک شہیداں کے صدر شیخ محمو داحمد کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ تین گھنٹے تک روڈ بلاک ۔ تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ بوہڑ گیٹ نے غنڈہ گردی کرتے ہوئے ایک تاجر شیخ ریاض کیخلاف بے بنیاد مقدمہ نمبر 1(بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

57/16 درج کر لیا جس میں دیگر تاجر یونین کی مداخلت کرنے پر جھوٹا مقدمہ خارج کرنے کا مطالبہ کرنے پر ڈی ایس پی راؤ نعیم کے حکم پر تاجروں کی پوری یونین جس میں شیخ اعجاز حسین ، ندیم ، لالہ ، شیخ نذیر احمد ، عمر ، فریال سمیت 12 عہدیداروں 14/149 کے تحت مقدمہ درج کر لیا جبکہ پہلے شریف تاجر کیخلاف 420/466 ،471/486 ،484/482 کے تحت بے بنیاد مقدمہ درج کیا گیا۔ جس پر تاجروں کی یونین نے پولیس بوہڑ گیٹ ڈی ایس پی راؤ نعیم کیخلاف روڈ بند کر کے تین گھنٹے احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا گیا جس میں دیگر سینکڑوں تاجروں نے بھی شرکت کی اس موقع پر اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی ربنواز تلہ پہنچ گیا جنہوں نے تاجروں سے مذاکرات کئے اوریقینی دہانی کرائی کہ مقدمہ خارج کر دیا جائے گا ۔جس کے بعد تاجروں نے دھرنا ختم کر دیا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -