پٹرولنگ پولیس کو غیرقانونی بتیوں،رنگ برنگی نمبر پلیٹ گاڑیوں کیخلاف کارروائی کا حکم

پٹرولنگ پولیس کو غیرقانونی بتیوں،رنگ برنگی نمبر پلیٹ گاڑیوں کیخلاف ...

  

رحیم یار خان (بیورو نیوز )ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول امجد جاوید سلیمی کے حکم پر ضلع رحیم یار خان سمیت پنجاب بھر میں پٹرولنگ پولیس کی اسطاعت کار بڑھانے ، کارکردگی میں اضافے کے لئے مختلف پروگراموں پر عمل جاری ہے جس میں گزشتہ تین روز سے پولیس لائنز میں انچارج پٹرولنگ پوسٹ کورس کا انعقاد جاری تھا گزشتہ روز اختتامی سیشن کے دوران ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس رحیم یار خان محترمہ فرحت حمید قریشی نے کورس میں شامل رحیم یار خان پٹرولنگ پوسٹس کے انچارج ہائے پٹرولنگ پوسٹ(بقیہ نمبر38صفحہ12پر )

غلام محی الدین کے انچارج اے ایس آئی غلام محی الدین ، پل ڈگہ سے ابرار علی احسن ، لنڈا پھاٹک سے مرزا غلام علی ، نواں کوٹ سے عامر منور ، 88 اے سے وحیدالرشید ، دینوں شاہ سے ایم بی چھٹہ ، گڑھی اختیار خان سے منظور احمد ، محمد پور سے جام فیاض احمد ، بہودی پور سے مدثر حسین ، فضل آباد سے ملک ضیاء الرحمن ، قادر والی سے راؤ محمد علی ، سمکہ سے سجاد احمد میتلا سے مظہر اقبال ، منٹھار ٹاؤن سے بشارت علی ، کالے والی سے ساجد حمید ، چک 173 سے صغیر احمد ، مقبول موڑ سے شاہد حسین ، ٹاہلی موڑ سے سہیل احمد ، موضع بھارہ سے فدا حسین ، ریڈر پٹرولنگ پولیس رحیم یار خان جام نصراللہ اور انچارج پٹرولنگ پوسٹ ٹھل حمزہ خالد حسین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر انتہائی چوکس ہو کر فرائض کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے اور اپنی اپنی پٹرولنگ پوسٹ کی حدود سے گزرنے والی تمام مشکوک گاڑیوں اور افراد کی چیکنگ کو یقینی بنائیں ۔ انہوں نے ایسی تمام غیر گاڑیوں کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دیا جن پر کسی بھی فورس یا محکمہ کی نیلی ، پیلی ، یا لال و دیگر ریوالونگ لائٹ نصب کی گئی ہو ۔ یا پھر ان کی نمبر پلیٹس غیر نمونہ ہوں اور انہیں کسی سرکاری محکمہ کا رنگ دیا گیا ہو اور ان کے ساتھ ساتھ کالے و دیگر رنگین شیشے والی گاڑیاں جن کے اندر بیٹھے اشخاص اور سامان کی شناخت کو ناممکن یا مشکل بنایا گیا ہو کارروائی کی جائے ۔ انہوں نے ون ویلرز اور تیز رفتاری اور غفلت لا پر واہی سے ڈرائیونگ کے مرتلب ڈرائیورز کے خلاف بھی بھر پور کارروائی کی ہدایت کی ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -