گڑھ موڑ میں زہریلی دہی کھانے سے12افراد کی حالت غیر،دکاندار گرفتار

گڑھ موڑ میں زہریلی دہی کھانے سے12افراد کی حالت غیر،دکاندار گرفتار

  

گڑھ مہاراجہ (نامہ نگار)زہریلی دہی کھانے سے 12افراد کی حالت غیر ہوگئی تفصیلات کے مطابق گزشتہ صبح گڑھ موڑ کے دہی فروش ملک منظور اعوان نے گڑھ موڑ کے رہائشی خیرات علی ،بابر علی،محمد عرفان،بشیر احمد،سانیہ بی بی،رخسانہ بی بی،مسرت بی بی ،جابر علی،بابر علی،مقدس بی بی،صدف بی بی،لبنی بی بی کو دہی فروخت کی دہی کو کھاتے ہی سارے افراد بے ہوش ہوگئے جن کو قریبی ہسپتال رورل ہیلتھ سنٹر گڑھ مہاراجہ لایا گیا جہاں پر ان کا علاج جاری ہے انچارج ہسپتال ڈاکٹر شہزاد انور ہاشمی نے بتایا کہ فوڈ پوازینگ کی (بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

وجہ سے یہ افراد بے ہوش ہوگئے تھے اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ تحصیل سینٹری انسپکٹر محمد اجمل نے دہی فروش کی دکان سے سیمپل لیکر دکان کو سیل کر دیا ہے لیکن مالک دکان فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا گڑھ مہاراجہ اور گڑھ موڑ کی سیاسی وسماجی حلقوں نے اعلی حکام سے علاقہ میں تمام دہی فروشوں کا روزانہ کی بنیاد پر چیک کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -