ملتان پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی56ملزم پکڑلئے

ملتان پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی56ملزم پکڑلئے

  

ملتان(کرائم رپورٹر) پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی ۔21اشتہاری مجرمان سمیت56ملزمان گرفتار۔پولیس تھانہ قطب پور نے ملزم عبدالغفور کے قبضہ سے 05لیٹر شراب ، پولیس تھانہ ممتاز آباد نے ملزم محمد افضل کے قبضہ سے 110گرام چرس، پولیس تھانہ دہلی گیٹ نے ملزم محمد صداقت کے قبضہ سے 1810گرام چرس برآمد کرکے مقدمات درج کرلیے۔ پولیس تھانہ شاہ شمس نے ملزم محمد حسن کے قبضہ سے 01عدد پسٹل معہ 02گولیاں، پولیس تھانہ راجہ رام نے ملزم الطاف کے قبضہ سے 01(بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

عدد رائفل 222بور ، ملزم رفیق کے قبضہ سے رائفل 7ایم ایم برآمد کر کے مقدمات درج کرلیے۔پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے ملزمان احسان ، عاصم اور اسرار کو بغیر اجازت اپنے مکانات کریہ پر دینے کے جرم میں قابو کر کے مقدمات درج کرلیے۔ پولیس تھانہ جلیل آباد نے ملزمان محمد عمیر اور علی نواز کو ون ویلنگ کرتے، پولیس تھانہ نے ملزمان حاشر نواز اور عدنان کو انتہائی تیز رفتار گاڑی چلاتے ، پولیس تھانہ ممتاز آباد نے ملزمان کامران، غلام محی الدین، جاوید اور نعیم کو ون ویلنگ کرتے، پولیس تھانہ سٹی شجاع آباد نے ملزم اعجاز کو انتہائی تیز رفتار میں ہائی ایس چلاتے، پولیس تھانہ لوہاری گیٹ نے ملزمان اسلان ، دانش اور حمزہ کو ون ویلنگ کرتے، پولیس تھانہ کوتوالی نے کاغم اور احمد کو انتہائی تیز اور خطر ناک انداز میں موٹر سائیکل چلاتے ، پولیس تھانہ الپہ نے ملزم بلال ون ویلنگ کرتے قابو کر کے مقدمات درج کرلیے۔پولیس تھانہ شاہ رکن عالم نے ملزمان شمشاد اور دلشاد کو بغیراین او سی گیس ری فلنگ کرتے قابو کر کے مقدمات درج کرلیے۔پولیس تھانہ حرم گیٹ نے ملزمان نیئر صدیقی ، محمد محسن ، بلال احسن کو بذریعہ بلیئرڈ کلب جواء کھیلتے، پولیس تھانہ دہلی گیٹ نے ملزمان ریاض احمد ، منیر احمد ، محمد فاروق اور محمد رؤف کو پرچی جواء کھیلتے قابو کر کے مقدمات درج کرلیے۔پولیس تھانہ دہلی گیٹ نے ملزم محمود کے قبضہ سے 805عدد پتنگیں جبکہ ملزم وسیم کے قبضہ سے 690عدد پتنگیں فروخت کرتے قابو کر کے مقدمات درج کرلیے۔ ملتان پولیس نے21اشتہاریوں کو گرفتار کر لیاجن میں سے02کا تعلق کیٹیگری Aسے ہے جبکہ19ملزمان کا تعلق کیٹیگری B سے ہے۔ ان میں سے09اشتہاری ملزمان کا تعلق آئی جی پنجاب کی جاری کردہ فہرست سے ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -