ڈی پی او خانیوال کا اردل روم متعدد ملا زمین کو برخاستگی،جبری ر یٹا ئر منٹ ، تنز لی،سروس ضبطی کی سزائیں

ڈی پی او خانیوال کا اردل روم متعدد ملا زمین کو برخاستگی،جبری ر یٹا ئر منٹ ، ...

  

خانیوال( بیورو نیوز ) ڈی پی او خانیوال کا اردل روم‘شوکاز نوٹسزاورریگولر انکوائری کے دوران متعدد ملازمین کو برخاستگی ‘جبری ریٹائرمنٹ‘تنزلی رینک‘تنزلی تنخواہ ‘سروس ضبطی ‘انکریمنٹ (بقیہ نمبر47صفحہ12پر )

روکنے اور سنشور کی سزائیں دیں ۔اس ضمن میں ڈی پی او آفس سے جاری ایک پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ ڈی پی او جہانزیب نذیر خان نے گذشتہ روز اردل روم کا انعقاد کیا اور پولیس ملازمین کو جاری شوکاز نوٹسز کی سماعت پر انسپکٹر نجف عباس ایس ایچ او جہانیاں کو دو مختلف شوکاز میں مجرم اشتہاری کی گرفتاری میں ناکامی پر ایک ایک سال سروس ضبطی ‘عدالت عالیہ میں حقائق سے برعکس رپورٹ پیش کرنے پر دو سال انکریمنٹ روکنے ‘مقدمہ کی ناقص تفتیش پر سنشور ‘انسپکٹر محمد بخش ایس ایچ او حویلی کورنگا کو ناقص کارکردگی پر ایک سال سروس ضبطی‘انسپکٹر نور محمد کو کمنٹس حقائق سے برعکس مرتب کرکے عدالت دینے پر ایک سال سروس ضبطی ‘انسپکٹر عباس حیدر کو مقدمہ یکسو نہ کرنے اور ملزمان کی عدم گرفتاری پر ایک سال انکریمنٹ روکنے‘مقدمہ نمبر255/16یکسونہ کرنے پر ایک سال انکریمنٹ روکنے ‘مقدمہ نمبر315/16کے ملزمان ٹریس نہ کرنے پر ایک سال سروس ضبطی‘ڈکیتی کا مقدمہ ٹریس نہ کرنے پر ایک سال سروس ضبطی‘سب انسپکٹر محمد لطیف ایس ایچ او سٹی کبیروالا کو موٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزمان کو گرفتار نہ کرنے پر ایک سال پروموشن روکنے‘اقدام قتل کے مقدمہ کو بروقت یکسو نہ کرنے ایک سال انکریمنٹ روکنے‘سب انسپکٹر محمد اسلم کو چوری کے مقدمہ میں ملوث مجرمان اشتہاری گرفتار نہ کرنے پر ایک سال سروس ضبطی‘سب انسپکٹر محمد عارف تھانہ چھب کلاں کو ناقص تفتیش کرنے پر ایک سال سروس ضبطی‘مقدمہ نمبر65/15کے ملزمان کو بروقت گرفتار نہ کرنے ایک سال سروس ضبطی‘اور چار مختلف شوکاز نوٹسز میں سزائے سنشور‘سب انسپکٹر منیر حسین کو فرائض میں غفلت برتنے پر ایک سال سروس ضبطی‘مقدمہ نمبر152/15کے بقایا ملزمان گرفتار نہ کرنے پر ایک سال سروس ضبطی‘سب انسپکٹر محمد اعجاز کو فرائض میں غفلت برتنے پر تنزلی تنخواہ ایک درجہ‘مقدمہ کے ملزمان بروقت گرفتا رنہ کرنے پر ایک سال انکریمنٹ روکنے‘سب انسپکٹر اقبال شاہ کو وقوعہ سرزد ہونے پر بروقت کاروائی میں ناکامی پر ایک سال انکریمنٹ روکنے‘سب انسپکٹر نذیر احمد کو افسران کے احکامات پر عملد رآمد نہ کرنے پر ایک سال انکریمنٹ روکنے‘سب انسپکٹر فلک شیر کو مقدمہ کے ملزمان بروقت گرفتار نہ کرنے پر ایک سال سروس ضبطی‘سب انسپکٹر منظورحسین کو ناقص تفتیش ‘تنزلی تنخواہ دودرجے‘سب انسپکٹر محمد نواز کو غیر حاضری پر جبری ریٹائر‘سب انسپکٹر انور کو فرائض میں غفلت برتنے پر ایک سال ایکریمنٹ روکنے‘سب انسپکٹر نذر حسن کو مجرم اشتہاری کی گرفتاری میں ناکامی پر ایک سال انکریمنٹ روکنے‘فرائض میں غفلت برتنے پر ایک سال سروس ضبطی‘میٹنگ ریویو بورڈ ملتان میں شرکت نہ کرنے پر ایک سال سروس ضبطی‘فرائض میں بددیاتنی برتنے پر برخاستگی‘اے ایس آئی محمد اشفاق کو مثل سرکل آفیسر کے روبرو پیش نہ کرنے ایک سال سروس ضبطی‘ناقص تفتیش پر تنزلی رینک کرتے ہوئے اے ایس آئی سے ہیڈ کنسٹیبل بنادیا ‘اے ایس آئی محمد زبیر کو عدالت عالیہ کی حکم عدولی پر سزائے برخاستگی‘اے ایس آئی مشتاق اور منظور کو فرائض میں کوتاہی برتنے پر ایک ایک سال سروس ضبطی‘کنسٹیبل محسن عباس کو غیر حاضری پر سزائے برخاستگی‘ہیڈ کنسٹیبل محمد رفیق کو کرپشن پر سزائے برخاستگی‘کنسٹیبل قمر عباس‘محسن عباس‘محمد اکرم اور اللہ دتہ کو فرائض میں غفلت برتنے پر ایک ایک سال سروس ضبطی کی سزائیں دیں جبکہ متعد د کو سنشور اور وارننگ جاری کرتے ہوئے آئندہ محتاط رہنے کے احکامات جاری کیے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -