ترک عوام نے غیرجمہوری انقلاب کو مسترد کردیا ،ثروت اعجاز قادری

ترک عوام نے غیرجمہوری انقلاب کو مسترد کردیا ،ثروت اعجاز قادری

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ کہ امریکہ مسلم ریاستوں کو غیر مستحکم کرنے کی منفی سازشوں میں مصروف ہے ،ایک طرف طیب اردگان کی حمایت تو دوسری طرف ترک باغی گولن کو امریکہ (بقیہ نمبر45صفحہ12پر )

میں پناہ امریکی منافقت کی بد ترین مثال ہے،امریکہ کو اپنا مکروہ چہرہ اور منافقانہ رویہ تبدیل کرنا ہوگا،ترکی کی عوام نے ٹینکوں کے سامنے لیٹ کر غیر جمہوری انقلاب کو مسترد کر دیا ہے،جب ملک میں انصاف میسر ہو تو عوام کسی بھی طاقت کوملک کے آئین اور جمہوریت پر شب خون مارنے نہیں دیتے،عوام ہمیشہ اچھے سلوک ،انصاف کی بالادستی اور عوام کو حقوق مہیا کرنیوالوں کے ساتھ ہوتے ہیں۔طیب اردگان کی حکومت خلاف بغاوت کرنے والے اسلام دشمن ہیں ،عوام نے طیب اردگان کی جس طرح حمایت کی اس کی کوئی مثال نہیں ملتی،اردگان اپنے عوام کے دلوں پر راج کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب کے صوبائی صدر شاداب رضا نقشبندی سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا ثروت اعجاز قادری کاکہنا تھاکہ طیب اردگان کو اسلام اور جمہوریت پسندی کی سزا دینے کی کوشش کی جا رہی ہے،اردگان اسلام کے سچے سپاہی اور عاشق رسول ﷺ ہیں ،اردگان نے کسی یہودی اور امریکی کے سامنے سر نہیں جھکایا ۔امریکہ اور اس کے حواری ترکی میں اپنا غلام حکمران چاہتے ہیں جس بنیاد پر انہوں نے بغاوت کی ساز ش کروائی۔اردگان اپنے ملک کے عوام کے دلوں پر راج کرتے ہیں ۔بندوق کے زور پر اردگان کی منتخب جمہوری حکومت کو نہیں ہٹا یا جا سکتا۔انہوں نے کہاکہ ترکی کی منتخب حکومت کے خلاف کسی بھی غیر جمہوری اور غیر آئنی اقدام کی مخالفت کریں گے،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کا قتل بھارتی فوج کے مظالم پر کسی صورت خاموش نہیں بیٹھیں گے حکومت کشمیر کی آزادی کیلئے اپنی پالیسی واضع کرئے ،کشمیر کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے اندرونی اور بیرونی دشمن عناصر کو یکجہتی اور اتحاد کی طاقت سے ناکام بنانا ہوگا ،پنجاب میں علماء ومشائخ اہلسنت کا غیر قانونی وغیر جمہوری محاصرہ کرنا قابل مذمت ہے حکومت محب وطن قوتوں کو قریب لانے کی بجائے اوچھے ہتھکنڈے کرکے دور کررہی ہے دہشتگردوں کو ان کے انجام تک پہنچانے کیلئے امن کی قوتوں کو آگے لانا ہوگا ،پاک فوج کی دہشتگردی اور ملک کی سلامتی کیلئے کی گئی کاوشوں کو کسی بھی صورت فراموش نہیں کیا جاسکتا ،ملک میں جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں ہے ،حکمرانوں کی ناقص پالیسیاں ہی ان کی ناکامی کا سبب ہونگی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -