سماجی رہنما ظفر لُنڈ کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

سماجی رہنما ظفر لُنڈ کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) سرائیکی دانشور وسماجی رہنما ظفر کان لُنڈ جسے 4روز قبل 2نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے گھر سے بلا کر فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا‘مرحوم کی روح کو ایصال ثواب کیلئے رسم قل خوانی آج انکے آبائی گاؤں شادن لُنڈ میں 9بجے صبح ادا کی جائے گی دوسری طرف ظفر خان لُنڈ(بقیہ نمبر32صفحہ7پر )

کے بہیمانہ قتل پر سندھو بچاؤ ترلا کے رہنماؤں خادم حسین ‘اصغر خان‘لیاقت حسین‘محمد اسماعیل ‘محمد بلال ‘اللہ بخش ‘نسیم مائی ‘بشیراں سمیت درجنوں مرد خواتین نے تونسہ بیراج پر شدید احتجاج کیا‘ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ظفر خان لُنڈ کے قاتلوں کو فور طور پر گرفتارکیا جائے۔ دریں اثناء ومقتول ظفر خان لُنڈ کے بھائے ٹیپو خان لُنڈ کی قیادت میں مشتاق گاڈی‘فضل رب لُنڈ‘ودیگر سماجی ورکروں کی جانب سے آج شام سرائیکی لوک سانجھ پارٹی کے پلیٹ فارم سے اسلام آباد میں ظفر کان لُنڈ کے بیمانہ قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

احتجاجی مظاہرہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -