مجلس وحدت مسلمین کے مطالبات کے حق میں آج سے احتجاجی مظاہرے شروع

مجلس وحدت مسلمین کے مطالبات کے حق میں آج سے احتجاجی مظاہرے شروع

  

ملتان (سٹی رپورٹر) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے ترجمان ثقلین نقوی نے کہا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے اعلان پر آج 17 جولائی بروز اتوار ملک کے تمام بڑے شہروں میں خواتین کے احتجاجی پروگرام ہوں گے۔اسلام آباد ،لاہور،کراچی،کوئٹہ،ملتان،ڈیرہ اسماعیل خان ،پشاور ،فیصل آباداور آزاد کشمیر سمیت دیگر شہروں میں پروگراموں کے بھرپور انعقاد کے لیے حتمی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں۔ ملتان میں امام بارگاہ دولت گیٹ سے چوک گھنٹہ گھر تک ، علی پورمیں امام بارگاہ مہاجرین سے سٹی چوک تک، مظفرگڑھ میں فیاض پارک تا پریس کلب تک، بھکرمیں امام بارگاہ قصر(بقیہ نمبر31صفحہ7پر )

زینب تا امام بارگاہ قصر علی اصغرتک، لیہ میں میلاد گراونڈ تا پریس کلب تک، رحیم یارخان میں پریس کلب کے سامنے ، بہاولپورمیں شیعہ جامع مسجد تا فرید گیٹ تک احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی۔اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو 22جولائی کو ملک بھر میں شاہرائیں بند کردیں گے۔

ایم ڈبلیو ایم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -