پرانا شجاع آباد روڈ کے تجاوزات مافیاکو سیاسی آشیربا د حاصل ، ٹاؤن عملے پرپتھراؤ گرم پانی انڈیلنااورتشدد کے واقعات معمول بن گئے

پرانا شجاع آباد روڈ کے تجاوزات مافیاکو سیاسی آشیربا د حاصل ، ٹاؤن عملے ...

  

ملتان (خبر نگار)پرانا شجاع آباد روڈ کے تجاوزات مافیا کو سیاسی آشیر باد حاصل ، ٹاؤن عملے پر پتھراؤ، گرم پانی انڈیلن(بقیہ نمبر42صفحہ12پر )

ااور تشدد کے واقعات معمول بن گئے سابق ڈی سی او ملتان کے دور میں بھی پرانا شجاع آباد روڈ پرتجاوزات کے خاتمے کیلئے قائم کیے جانیوالے کیمپ پربھی مافیا نے دھاوا بول کرمتعدد ملازمین کو زخمی کردیاتھا شیر شاہ ٹاؤن ایپکایونٹ کے عہدیداروں نے ضلعی انتظامیہ سے ملازمین کی حفاظت یقینی بنانے کامطالبہ کیاہے پراناشجاع آبادروڈ کاتجاوزات مافیا ہمیشہ شتربے مہار رہاہے تجاوزات مافیا کوسیاسی سرپرستی حاصل ہوتی ہے اورجب بھی ان کے خلاف سخت کارروائی یامقدمہ در ج ہوتاہے ٹاؤن انتظامیہ پرسیاسی دباؤڈال کرمعاملہ رفع دفع کردیاجاتاہے شیر شاہ ٹاؤن کی طرف سے پراناشجاع آباد روڈ پرہمیشہ کارروائی کے دوران شدید مزاحمت کاسامنارہتاہے سابق ڈی سی او زاہد سلیم گوندل کے اورمیں بھی ملازمین پر حملے کے متعدد واقعات سامنے آئے تھے۔

سیاسی آشرباد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -