3افراد قتل، حادثات نے 2زندگیاں نگل لیں، جنگل سے لاش برآمد
خانقاہ شریف، سمہ سٹہ، میاں چنوں، شاہجمال، بوریوالا، ماچھیوال، یزمان، خانیوال (نمائندگان) مختلف واقعات میں تین افراد کو قتل کر دیا گیا۔ ٹریفک حادثات میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ 80 سالہ شخص کی لاش جنگل سے برآمد ہوئی۔ خانقاہ شریف سے نمائندہ پاکستان اور سمہ سٹہ سے نمائندہ پاکستان کے مطابق تھانہ مسافر خانہ میں اے ایس آئی شاہد نے اپنے تھانے کے سپاہی امجد کو اپنے سر کاری کواٹر میں گولیاں مار کر قتل کر دیا اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی راؤ جمشید مو قع پر پہنچ گئے انہوں نے صحافیوں سے گفتگوکر تے ہو ئے کہا کہ ملزم شاہد کو فوری طور پر گر فتار کر کے حوالات میں بند کر دیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے قانون سب کے لیے برابر ہے قاتل کو کیے کی سزا ضرور ملے گی اور جو نہی حقائق سامنے آئیں گئے تو میڈیا کو بتا دیا جا ئے گا اور باڈی کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال بھیج دیا (بقیہ نمبر19صفحہ12پر )
گیا ۔ میاں چنوں سے نامہ نگار کے مطابق میاں چنوں کے نواحی گاؤں 56/15L کے رہائشی محمد اقبال ولد اللہ یار کو55/15Lکے رہائشی عدیل نے خنجر کے پے دار پے وار کر کے قتل کر دیا اور ملزم موقع وار دات سے فرار ہوگیا اس کی وجہ تنازع پویس رپورٹ کے مطابق یہ بیان کی جاتی ہے کہ متقول کے عدیل کے قریبی رشتہ دار خاتون کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے جس کی بناء پر عدیل اور مقتول کے درمیان کئی بار تلخ کلامی ہوئی تھی اور کئی بار منع کیا مگر مقتول باز نہ آیا۔پویس تھانہ صدر نے نعش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہسپتال میاں چنوں بھیج دی جہاں پر اس نعش کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔ شاہجمال سے نمائندہ پاکستان کے مطابق ٹھٹھہ گورمانی تحصیل کوٹ ادو کے رہائشی فداحسین نے بتایا کہ وہ شاہ جمال کے نواحی موضع شجرا میں رقبہ کاشت کرتا ہے۔گذشتہ شب ٹھٹھہ گورمانی کے رہائشی دوست احباب کوثرعباس،مجاہدحسین اور ساجدحسین ملنے آئے ہوئے تھے کہ شوکت حسین مسلح سوٹا عبالرزاق مسلح سوٹا رمضان مسلح سوٹا عمران مسلح چھرا تین کس نامعلوم ایک کس نامعلوم مسلح پستول آگئے آتے ہی ہلہ بول دیا کوثرعباس اوروہاں موجود مجھ سمیت دیگربھی زخمی ہوگئے کوثرعباس کو تشویش ناک حالت کے باعث نشتر ریفرکیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر جاں بحق ہوگیا۔وجہ عناد یہ بتائی کہ ملزمان کے ساتھ لین دین کا تنازعہ تھا۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔یزمان سے نمائندہ خصوصی کے مطابق غلا م سرور سکنہ 445 ڈی بی یزمان گزشتہ شام اپنے مو ٹر سائیکل پر بر تن فرو خت کر کے یزمان سے اپنے گا ؤں واپس جا رہا تھا کہ چک 43ڈی بی کے قریب ایک تیز رفتا ر ڈا لہ نمبر 1397 لا ہو رنے اسے کچل ڈا لہ جس سے وہ موقع پر ہی دم تو ڑ گیا جبکہ نا معلوم ڈرا ئیور موقع سے فرا ر ہو گیا اطلا ع ملنے پر تھا نہ سٹی پو لیس موقع پر پہنچ گئی جنہو ں نے میت فوری ہسپتال پہنچا ئی اور ڈالہ اپنے قبضہ میں لیکر متو فی کے بیٹے محمد وسیم کی درخواست پر ملزم کے خلا ف مقدمہ درج کر کے کا روئیشروع کر دی ۔ خانیوال سے بیورو نیوز کے مطابق فیصل آباد کا رہائشی 80 سالہ بشیر احمد اپنے عزیزوں سے ملنے خانیوال آیا ہواتھا ۔ گزشتہ دنوں ہونے والی بارش کے بشیر احمد ایک جڑی بوٹی کی تلاش میں پیرووال جنگل گیا جہاں وہ لاپتہ ہو گیا اور 6 روز تک تلاش جاری رہنے بعد بھی 80 سالہ بشیر احمد کا کوئی پتہ نہ چل سکا ۔ گزشتہ سے پیوستہ شب رات گیارہ بجے بشیر احمد کی نعش کو اہل علاقہ نے پیرووال جنگل میں دیکھا جس کے بعد وہاں علاقہ مکینوں کی ایک بڑی تعداد جمع ہو گئی ۔جبکہ 6 روز گزرنے کی وجہ سے بشیر احمد چہرہ مکمل طور پر خراب ہوگیا ورثاء نے اس کی شناخت کپڑوں سے کی ۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ صدر موقع پر پہنچ گئی اور بشیر احمد کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا ۔