پرانا شجاع آباد روڈ پر تجاوزات کیخلاف آپریشن، مافیا بپھر گیا، ٹی ایم او پر چھری سے حملہ

پرانا شجاع آباد روڈ پر تجاوزات کیخلاف آپریشن، مافیا بپھر گیا، ٹی ایم او پر ...

  

ملتان (خبر نگار)شیر شاہ ٹاؤن کی طرف سے پرانا شجاع آبادروڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران مافیا بپھر گیا ریڑھی(بقیہ نمبر43صفحہ12پر )

قبضے میں لینے پر ارشد نامی شخص نے 5ساتھیوں کے ہمراہ ٹی ایم او شیر شاہ ٹاؤن محمد اقبال خان پر چھری سے حملہ کردیا ملازمین نے حملہ آور کو پکڑ لیااور15پراطلاع کے بعد پولیس بھی موقع پرپہنچ گئی اور حملہ آور کوم وقع سے گرفتار کرلیا لینڈ آفیسر امتیاز چٹھہ کی مدعیت میں تھانہ جلیل آباد پولیس نے محمد ارشد نامی شخص سمیت5نامزد اور نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے ڈی سی او ملتان نادر چٹھہ کے حکم پر عید الفطر کے بعد چاروں ہاؤسز کی طرف سے تجاوزات کے خلاف آپریشن میں تیزی آگئی ہے اورپچھلے چند روز سے شہر کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف بلاتعطل کارروائیوں کاسلسلہ جاری ہے گزشتہ روز ٹی ایم او شیرشاہ ٹاؤن اقبال خان کی سربراہی اورلینڈ آفیسر امتیازچٹھہ کی نگرانی میں ٹیم نے پرانا شجاع آبادروڈ پرآپریشن شروع کیاتو ارشد نامی شخص نے ریڑھی قبضے میں لینے پر ٹی ایم او شیر شاہ ٹاؤن پراپنے 5ساتھیوں عاشق ، کامران ، فیصل ، عمران اورتیمور اوردیگر نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ حملہ کردیا اور آپریشن میں شریک ملازمین نے حملہ آور کوپکڑ کرفوری طورپر 15پر کال کردی جس پر تھانہ جلیل آباد کی نفری بروقت موقع پر پہنچ گئی اورانہوں نے حملہ آور کو موقع سے گرفتار کرلیا واقع کی اطلاع ڈی سی او ملتان نادر چٹھہ کی مدعیت میں محمد ارشد سمیت مذکورہ 5افراد اور20نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -