اوبامہ نے امریکی مسلمانوں کیخلاف بیان دینے پر سابق سپیکر کی کھچائی کر دی

اوبامہ نے امریکی مسلمانوں کیخلاف بیان دینے پر سابق سپیکر کی کھچائی کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن (اظہر زمان، بیورو چیف) امریکی صدر بارک اوبامہ نے سابق سپیکر نیوٹ گنگرش کے اس بیان کا سخت نوٹس لیا ہے جس میں اس نے مطالبہ کیا تھا کہ تمام امریکی مسلمانوں میں جو شرعی قوانین کو ماننے والے ہوں گے انہیں فوراً ڈیپورٹ کر دیا جائے۔ گنگرش ری پبلکن پارٹی سے صدارتی امیدوار تھے جو بعد میں اس دوڑ سے باہر نکل گئے اور اب ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی ہیں۔ صدر اوبامہ نے گزشتہ شام وائٹ ہاؤس میں ایک استقبالیے سے خطاب کرتے ہوئے فرانس میں دہشت گردی کی تازہ واردات کی مذمت کی۔ اس دوران انہوں نے گنگرش کا نام لئے بغیر اس کے احمقانہ مطالبے پر اس کی سخت کھچائی کی۔ صدر اوبامہ کا کہنا تھا کہ ایسا اقدام اظہار اور مذہب کی آزادی کے آئینی حق کی کھلم کھلا خلاف ورزی کے مترادف ہے۔ ہم تمام امریکی ایک ہیں، انہیں مذہب کی بنیاد پر تقسیم نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد یہی چاہتے ہیں کہ امریکی قوم تقسیم ہو جائے لیکن ہم ایسی ہر کوشش ناکام بنا دیں گے۔