قندیل بلوچ کو آبائی گاؤں میں سپرد خاک کر دیا گیا

قندیل بلوچ کو آبائی گاؤں میں سپرد خاک کر دیا گیا
قندیل بلوچ کو آبائی گاؤں میں سپرد خاک کر دیا گیا

  

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف  ماڈل قندیل بلوچ کو انکے آبائی گاؤں شاہ صدر  دین ڈی جی خان  میں نما ز جنازہ کی ادائیگی کے بعد  سپرد خاک کر دیا گیا ، نماز جنازہ میں رشتے داروں اور اہل علاقہ کی  شرکت ، پولیس کی بھاری نفری علاقے میں موجود تھی۔

میڈیا رپور ٹس کے مطابق قندیل بلوچ کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاءکے حوالے کی گئی جس کے بعد ان کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے ۔ نماز جنازہ میں رشتے داروں اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور مرحومہ کی مغفرت کیلئے دعا کی۔

 نماز جنازہ کے بعد قندیل بلوچ کی تدفین بھی شاہ صدر دین میں ہی کی گئی  جو انکا آبائی علاقہ ہے ۔نماز جنازہ کے موقع پر علاقے میں سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے تھےاور  پولیس کی بھاری نفری علاقے میں موجود تھی۔

میت وصول کرنے کیلئے قندیل بلوچ کا والد عظیم اور والدہ رات گئے نشتر ہسپتال پہنچے جہاں قانونی کارروائی کے بعد لاش انکے حوالےکی گئی تھی  ۔ قندیل بلوچ کے گھر میں رشتہ داروں اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد موجود ہے اور مرحومہ سے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کی جا رہی ہے۔واضح رہے کہ قندیل بلوچ کو گزشتہ روز اس کے سگے بھائی  وسیم نے گلہ دبا کر قتل کر دیا تھا جس کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جس نے اعتراف جرم کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ اس نے غیرت کے نام پر بہن کو قتل کیا ۔

مزید :

ملتان -اہم خبریں -