نصیر آباد میں ڈاکوﺅں کی فائرنگ سے2 پولیس اہلکار جاں بحق ،1زخمی ، جوابی فائرنگ میں ڈاکو بھی مارا گیا

نصیر آباد میں ڈاکوﺅں کی فائرنگ سے2 پولیس اہلکار جاں بحق ،1زخمی ، جوابی فائرنگ ...
نصیر آباد میں ڈاکوﺅں کی فائرنگ سے2 پولیس اہلکار جاں بحق ،1زخمی ، جوابی فائرنگ میں ڈاکو بھی مارا گیا

  

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک ) نصیر آباد میں ڈاکوﺅں کی فائرنگ سے2 پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ 1 زخمی ہو گیا ۔

میڈیارپورٹس کے مطابق نصیر آباد میں پولیس اور ڈاکوﺅں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں2 پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔جاں بحق ہونے والوں کی شناخت نادر خان اور کانسٹیبل عمران کے ناموں سے ہوئی ہے۔

قندیل بلوچ کی میت کے ساتھ والدہ نے کیا کیا ؟ خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں

فائرنگ کے بعد کانسٹیبل عمران اور عثمان کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں عمران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا جس کے بعد واقعے میں ہلاک پولیس اہلکاروں کی تعداد 2 ہو گئی ہے۔جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو بھی مارا گیا تاہم اس کے دیگر ساتھی فرار ہو گئے جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔

قندیل بلوچ کو کہاں سپرد خاک کیا گیا ؟ جاننےکیلئے اس لنک پر کلک کریں

۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جن کی شناحت کانسٹیبل عمران اور عثمان کے ناموں سے ہوئی ہے ۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے جس کے قبضے سے لوٹا ہوا سامان اور موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئی ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -