قندیل بلوچ کی والدہ نے علاقائی روایات کے مطابق میت کے ہاتھ اورپاﺅں پر مہندی لگائی : رپورٹ
ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک ) ماڈل قندیل بلوچ کی میت آبائی علاقے شاہ صدر دین پہنچا دی گئی جہاں اس کی والدہ نے علاقائی روایات کے مطابق قندیل بلوچ کے ہاتھ اور پاﺅں پر مہندی لگائی ۔
نیو نیوز کے مطابق قندیل بلوچ کی میت آج پوسٹ مارٹم کے بعد انکے آبائی علاقے پہنچا دی گئی ہے جہاں ان کی نمازجنازہ بھی اداکردی گئی ۔میت گھر پہنچنے پر قندیل بلوچ کی والدہ انور نے علاقائی روایات کی پیروی کرتے ہوئے میت کے دونوں ہاتھوں اور پاﺅں پر مہندی لگائی ہے جس کے بعد میت کو غسل دیا جائے گا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عورت کی میت کو دونوں ہاتھ اور پاؤں پر مہندی لگائی جاتی ہے جبکہ مرد کی میت کو گانی باندھی جاتی ہے۔