آرمی چیف کے حق میں درجنوں نوجوان سڑکوں پر آگئے،متعدد گرفتار

آرمی چیف کے حق میں درجنوں نوجوان سڑکوں پر آگئے،متعدد گرفتار
آرمی چیف کے حق میں درجنوں نوجوان سڑکوں پر آگئے،متعدد گرفتار

  

پاک پتن(مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی قیادت میں جاری آپریشن ضرب عضب میں حاصل ہونے والی کامیابیوں،کرپشن مخالف اقدامات اور دہشت گردی کے خلاف بھرپور کارروائیوں کے نتیجے میں قائم ہونے والے امن کی وجہ سے عوام ان کے گرویدہ ہو چکے ہیں،ان کی جانب سے اٹھائے گئے قابل تحسین اقدامات کو سراہنے کیلئے عوام ملک کے مختلف علاقوں میں آرمی چیف کے حق میں مظاہرے کئے جاچکے ہیں ۔

آرمی چیف سے اظہار محبت کیلئے ان کے حق نہ صرف ریلیاں نکالی جا چکی ہیں بلکہ موو آن نامی ایک نسبتا غیر معروف تنظیم نے تو ان آرمی چیف کو باقاعدہ اقتدار میں آنے کی دعوت ہے دیدی،تنظیم کی جانب سے لاکھوں روپے خرچ کر ملک کے مختلف شہروں میں تقریبا 15ہزار کے قریب بینرلگوائے گئے جن میں آرمی چیف سے مطالبہ کیا گیا کہ ”جانے کی باتیں ہوئیں پرانی،خدا کیلئے اب آ جاﺅ“۔

آرمی چیف کے حق میں ریلی نکالنے والوں میں پاک پتن کے نوجوان بھی شامل ہو گئے اور سڑکوں پر نکل آئے۔مقامی اخبار نوائے وقت کے مطابق گزشتہ روز پاک پتن کے درجنوں نوجوانوں نے چوک منڈی موڑ سے موٹروں سائیکلوں اور گاڑیوں پر سوار ہو کر ریلی نکالی۔اخبار کے مطابق ریلی نکالنے پر متعدد افراد کو گرفتار بھی کیا گیا۔

مزید :

پاکپتن -اہم خبریں -