راولپنڈی: لندن جانے والے مسافر سے 12کلو ہیروئن برآمد ، ملزم گرفتار

راولپنڈی: لندن جانے والے مسافر سے 12کلو ہیروئن برآمد ، ملزم گرفتار
راولپنڈی: لندن جانے والے مسافر سے 12کلو ہیروئن برآمد ، ملزم گرفتار

  

راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک )کسٹم حکام نے بینظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے مسافر کے سامان سے بارہ کلو ہیروئن برآمد کر لی ۔ 

ایکسپریس نیوز کے کسٹم حکام نے بینظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے لندن جانے والے مسافر کے سامان کی تلاشی لی جس میں سے بارہ کلو ہیروئن برآمد ہوئی ۔ واقعے کے بعد ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے تاہم ملزم کی شاخت کے بارے میں نہیں بتایا گیا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافر پی آئی اے کی پرواز 785 پر لند ن جا رہا تھا جس نے کپڑوں اور دیگر سامان میں بارہ کلو وزنی ہیروئن چھپا رکھی تھی جسکی مالیت کروڑوں روپے میں ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -