وزیر اعظم نے پراپرٹی ڈیلرز کے احتجاج کا نوٹس لے لیا ، اسحاق ڈار کو معاملہ حل کرنے کی ہدایت

وزیر اعظم نے پراپرٹی ڈیلرز کے احتجاج کا نوٹس لے لیا ، اسحاق ڈار کو معاملہ حل ...
وزیر اعظم نے پراپرٹی ڈیلرز کے احتجاج کا نوٹس لے لیا ، اسحاق ڈار کو معاملہ حل کرنے کی ہدایت

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت کی جانب سے پراپرٹی ٹیکس میں اضافے کے فیصلے کے بعد پراپرٹی ڈیلر ز سراپا احتجاج ہو گئے ۔ تاہم وزیر اعظم نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو پراپرٹی ڈیلرز سے مل کر معاملہ حل کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ 

نیو نیوز کے مطابق ملک بھر میں پراپرٹی ڈیلرز کا احتجاج جاری ہے اور اس معاملے کو حل کرنے کیلئے پر وزیرا عظم نواز شریف نے اسحاق ڈار کو ذمہ دری سونپ دی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں، قندیل بلوچ کی میت کیساتھ والدہ نے کیا کیا؟

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار کل پراپرٹی ڈیلرز کے نمائندوں سے ملاقات کریں گے اور انکے تحفظات سنیں گے جس کے بعد وزیرا عظم کو بریف کیا جائے گا ۔ حکومت کی جانب سے پراپرٹی ٹیکس میں اضافے کے بعد ملک بھر میں پراپرٹی ڈیلر ز نے احتجاج شروع کر دیا جس سے رئیل سٹیٹ کا کاروبار بھی متاثر ہو رہا ہے اور عید کے بعد اس کاروبار میں بڑی حد تک کمی واقع ہوئی ہے۔

مزید :

رئیل سٹیٹ -