ترک عوام نے  فوجیوں کے دلوں میں اپنا ڈر بٹھا دیا:غیر ملکی میڈیا

ترک عوام نے  فوجیوں کے دلوں میں اپنا ڈر بٹھا دیا:غیر ملکی میڈیا
ترک عوام نے  فوجیوں کے دلوں میں اپنا ڈر بٹھا دیا:غیر ملکی میڈیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

انقرہ (این این آئی)ترک عوام نے فوجی اہلکاروں کے دلوں میں اپنا ڈر بٹھا دیا۔ غیر ملکی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں کہاکہ ترک عوام نے فوج کی جانب سے اقتدار پر قبضے کی کوشش ناکام بنادی۔ مارشل لاء کے دوان عام طور پر عوام کو فوج کا خوف ہوتا ہے تاہم ترکی میں عوام نے فوجی اہلکاروں کے دلوں میں اپنا ڈر بٹھادیا۔ 38 سالہ دوگن کا کہنا تھا لوگ فوجی حکومت سے ڈرتے ہیں، وہ جانتے ہیں کہ آمر کی حکومت میں کیا ہوتا ہے۔فوج کے خلاف سڑکوں پر آنے والے لوگ فوجی ہیلی کاپٹرز کو دیکھ کر نعرے لگارہے تھے، جب فوجی اہلکاروں نے فائرنگ شروع کی تو اس وقت مناظر انتہائی خوف ناک تھے۔متعدد افراد زخمی ہوئے ایمبولینسوں کی روشنی میں مشتعل شہریوں کے چہرے نمایاں ہورہے تھے وہ چیخ چیخ کر کہہ رہے تھے فوج نے ایسا کیا، وہ قاتل ہیںفوجی اہلکاروں نے ان افراد پر بھی فائرنگ کی جو پیدل ہی فتح سلطان محمد پل عبور کرنے کی کوشش کررہے تھے۔استنبول میں غیر یقینی صورتحال سے دوچار شہری پانی خرید کر اپنے گھروں کو جاتے ہوئے دکھائی دے رہے تھے اور گھروں سے ٹی وی پر چلنے والی بریکنگ نیوز کی آوازیں آرہی تھیں۔فوجی بغاوت کی خبریں آتے ہی استنبول کے کچھ علاقے سناٹے میں ڈوب گئے، ہر طرف سناٹا چھایا ہوا تھا لیکن تھوڑی دیر بعد عوام جمہوریت کو بچانے کیلئے سڑکوں پر آگئے اور وہ اس میں کامیاب بھی رہے۔ ایک شہری نے کہا کہ وہ نہیں چاہتا کہ ایک بار پھر ملک پر فوج کا قبضہ ہوجائے، ترکی میں کئی بار فوجی بغاوت ہوئی ہے میں اس کے خلاف ہوں اس شخص نے اپنے بازو پر بنا کمال اتاترک کا ٹیٹو دکھاتے ہوئے کہا کہ فوجی حکومت ترکی میں نہیں چل سکتی۔