عثمان خواجہ کا ریچل مک لین سے منگنی کا اعلان

عثمان خواجہ کا ریچل مک لین سے منگنی کا اعلان
عثمان خواجہ کا ریچل مک لین سے منگنی کا اعلان

  

کولمبو(این این آئی) آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے پاکستانی نڑاد بلے باز عثمان خواجہ نے سوشل میڈیا میں ریچل مک لین سے منگنی کا اعلان کردیا۔عثمان خواجہ آسٹریلوی ٹیم کے ساتھ دورہ سری لنکا میں موجود ہیں اور کولمبو میں ٹریننگ کے دوران اپنی منگنی کے اعلان کےلئے انسٹا گرام کا سہارا لیا ¾انھوں نے منگنی کا اعلان کرتے ہوئے دونوں کی تصویر بھی جاری کردی انہوںنے کہاکہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہے کہ میری مچل مک کلین سے منگنی ہوچکی ہے۔عثمان خواجہ کی منگیتر ریچل مک کلین نے بھی وہی تصویر سوشل میڈیا میں جاری کرتے ہوئے کہا کہ نیویارک میری توقعات سے بھی زیادہ بہتر تھا کیونکہ عزی (عثمان) نے مجھے شادی کی پیش کش کی اور میں نے فوری ہاں کردی۔انہوں نے کہاکہ اس لڑکے کے ساتھ زندگی گزارنے کے لیے مزید انتظار نہیں کرسکتی ¾عثمان خواجہ اور ریچل مک کلین حال ہی میں چھٹیاں گزارنے نیویارک گئے تھے جہاں دونوں کی منگنی ہوئی۔عثمان کےلئے گزشتہ ایک سال بڑا خوش قسمت ثابت ہوا جب انھوں نے آسٹریلیا اے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم میں واپسی کی اور شاندار فارم کو جاری رکھتے ہوئے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں اپنی جگہ پکی کرلی۔عثمان خواجہ نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2016 سے قبل بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میں ڈیبو کیا تھا ¾ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں کینگروز کا حصہ تھے، ٹی ٹوئنٹی میں اب تک 7 میچز کھیل چکے ہیں ¾آسٹریلیا ٹیم دورہ سری لنکا میں 3 ٹیسٹ، 5 ون ڈے اور 2 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی جس کا آغاز 26 جولائی کو پالی کیلے میں ٹیسٹ میچ سے ہوگا۔

مزید :

کھیل -