نیس حملہ کے الزام میں خاتون سمیت مزید 2افراد کو گرفتار کر لیا گیا

نیس حملہ کے الزام میں خاتون سمیت مزید 2افراد کو گرفتار کر لیا گیا
نیس حملہ کے الزام میں خاتون سمیت مزید 2افراد کو گرفتار کر لیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس کے شہر نیس میں ہونے والے حملے کے الزام میں پولیس نے خاتون سمیت دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی پولیس نے نیس حملے کے الزام میں مزید دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے جن میں ایک خاتون ملزم بھی شامل ہے ۔ آج ہونے والی گرفتاریوں کے بعد نیس حملے میں گرفتار مجموعی ملزما ن کی تعداد 7ہو گئی ہے جن سے تفتیش جاری ہے ۔
یاد رہے کہ فرانس میں قومی دن کی تقریبات کے دوران دہشت گرد نے نیں میں آتش بازی کا مظاہرہ دیکھنے کیلئے جمع ہونے والے افراد پر ٹرک چڑھا دیا تھا جس کے نتیجے میں 84افراد ہلاک اور 140سے زائد زخمی ہو ئے تھے تاہم واقعے کے بعد پولیس نے حملہ آور کو بھی فائرنگ کر کے مار دیا تھا ۔ ہلاک ملزم کا تعلق بھی نیس سے ہی تھا ۔