ترکی کے ہمسایہ ملک میں بھی بغاوت کی اطلاعات،اپوزیشن رہنماءکی رہائی کا مطالبہ، اہم ترین عمارت پر مسلح افراد نے قبضہ کرلیا

ترکی کے ہمسایہ ملک میں بھی بغاوت کی اطلاعات،اپوزیشن رہنماءکی رہائی کا ...
ترکی کے ہمسایہ ملک میں بھی بغاوت کی اطلاعات،اپوزیشن رہنماءکی رہائی کا مطالبہ، اہم ترین عمارت پر مسلح افراد نے قبضہ کرلیا

  

یریوان (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی کے پڑوسی ملک آرمینیامیں بھی بغاوت کی کوشش کی گئی اور مسلح افراد نے پولیس ہیڈکوارٹر پر دھاوابول دیا جبکہ ملک بھر میں سوشل میڈیا پربین لگادیاگیا، حملے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ پولیس چیف سمیت کئی افراد کو یرغمال بنالیاگیا، حملہ آوروں نے اپوزیشن رہنماءجریرسیفلیلیان کی رہائی کا مطالبہ کردیا۔

برطانوی اخبار ’دی مرر‘ کے مطابق آرمینیا ءکی ناردوس سٹریٹ میں مسلح افراد کے حملے میں پولیس ہیڈکوارٹر گونج اٹھا جس سے ملک میں بغاوت کاخدشہ ہے ۔ اطلاعات ہیں کہ پولیس سربراہ ویلرے اوسیپیان کو یرغمال بنالیاگیاہے جبکہ سنائپرز کو عمارت کے قریب جمع ہوتے دیکھاگیا۔ روسی میڈیا کے مطابق حملے میں ایک شخص جاں بحق اور کم ازکم دوزخمی ہوگئے ہیں جبکہ حملہ آوروں نے پولیس چیف سمیت کئی افراد کو یرغمال بنالیا، حملہ آور آرمینیا ئی رہنماءجریرسیفیلیان کوآزادکرنے کا مطالبہ کررہے ہیں کیونکہ ان کے حامیوں نے کہاتھاکہ آج وہ مسلح بغاوت چاہتے ہیں تاکہ آرمینیاءکی حالت بدلی جاسکے ۔سیکیورٹی فورسز کے دستے موقع پر پہنچ گئے ہیں جبکہ ملکی سیکیورٹی فورسز ولادی میربھی موقع پر موجود ہیں ۔ حملہ اس وقت شروع ہوا جب مسلح افراد سے بھرا ایک ٹرک پولیس ہیڈکوارٹرمیں گھس آیا اور عمارت کا کنٹرول حاصل کرلیا۔امریکی نیشنل سیکیورٹی سروسز نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ دویرغمالیوں کو آزاد کرالیاگیااور صورتحال پر کنٹرول کرنے کیلئے کوئی کسرنہیں چھوڑی جارہی ۔

یادرہے کہ سیفلیان کو جون کے اواخر میں ایک عمارت اور ٹیلی کمیونیکیشن سائٹس پر قبضے کی سازش کے الزام میں گرفتار کیاگیا جبکہ گزشتہ سال اکتوبر میں اُنہوں نے ’نیا آرمینیا‘ کے نعرے کے ساتھ شروع ہونیوالی اپنی تحریک کے ذریعے اقتدار میں تبدیلی کا اعلان کیاتھااور یہ بھی کہاتھاکہ اس میں کامیابی صرف عوام کی مسلح بغاوت سے حاصل ہوسکتی ہے ۔

آرمینیا کی سرحد ترکی کیساتھ لگتی ہے جہاں جمعہ کی رات کو فوج کے ایک دھڑے نے مسلح بغاوت کی کوشش کی تھی لیکن ناکام رہی ۔

مزید :

بین الاقوامی -